Islamic Stories | صبر وشکر کا بدلہ

Islamic Stories صبر وشکر کا بدلہ
Spread the love

 

صبر وشکر کا بدلہ آخرت میں ملے گا

روایات میں آتا ہے کہ ایک مرتبہ عذاب جہنم کے متعلق چند آیات نازل ہوئیں تو حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس قدر روئے کہ    صحابہ کرام  رضی اللہ عنہا بھی آپ کو دیکھ کر رونا شروع ہو گئے اور وہ اس بات سے بے خبر تھے کہ آپ کیوں رور ہے ہیں؟

جب انہیں آپ  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کے رونے کی وجہ سمجھ نہ آسکی تو انہوں نے باہمی مشورہ سے یہ فیصلہ کیا کہ حضرت سیدہ فاطمہ الزہررضی اللہ عنہا  کو بلایا جائے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی عادت کریمہ تھی کہ چاہے جتنے بھی غمزدہ ہوں مگر حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا کو دیکھ کر آپ کا چہرہ کھل اٹھتا تھا۔

حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو جب حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کے یوں رونے کی خبر ملی تو وہ بھی پریشان ہو گئیں اور فورا ہی اپنے پیوند لگے کمبل کو اوڑھ کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی خدمت میں حاضر ہوئیں۔

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے جب حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا  کو دیکھا تو قرار آ گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اپنے سینہ سے لگا لیا اور آنے کی وجہ دریافت کی؟ حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا نے عرض کیا۔

میں یہاں آنے سے قبل چکی پیس رہی تھی اور قرآن مجید کی تلاوت کر رہی تھی ۔ آج پانچ برس میری شادی کو ہو گئے اور علی کے لئے بکری کی ایک کھال کے سوا بچھانے کے لئے کوئی دوسری چیز نہیں ہے

حضور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا

تمہارے صبر و شکر کا بدلہ اللہ عزوجل کے آخرت کے خزانہ میں امانت ہے”۔“
پھر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے عذاب جہنم کے متعلق نازل ہونے والی آیات کی تلاوت کی جنہیں سن کر

حضرت سیدہ فاطمہ  رضی اللہ عنہا بھی بے قرار ہو گئیں۔

 

If you want to read Urdu Islamic Stories You can read: Urdu Stories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *