Islamic Stories| قول و فعل کی یکسانیت

Islamic Stories قول و فعل کی یکسانیت
Spread the love

Islamic Stories Are always a real source of Inspiration and guidance for all the world. We Should always follow the teachings of our beloved religion Islam.

In this blog I am sharing how we could able to avoid sugar in our life by following the saying and act of Hazrat Muhammad (Peace Be Upon Him).

ایک صحابی کا بچہ بہت زیادہ مٹھائی کھاتا تھا۔ باپ اپنے بچے کی اس عادت سے سخت بیزار تھا۔ وہ صحابی بچے کو لے کر سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دعا کی درخواست کی کہ ان کا بچہ میٹھا کھانا چھوڑ دے۔

جواب میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ کچھ دن بعد حاضر ہوں۔ صحابی حسب ارشاد جب دو بارہ بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوئے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بچے کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا۔

بچے ! تم میٹھا مت کھایا کرو ۔“

جب باپ اپنے بچے کو لے کر چلا گیا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے بصد ادب و احترام آپ سے عرض کیا۔

“حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  اس بچے کو چند دنوں کی تاخیر سے نصیحت کرنے میں کیا حکمت تھی ؟”

رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ۔

اس وقت میں خود بڑی رغبت سے شہد کھایا کرتا تھا پھر ایک بچے کو اس بات کی تلقین کس طرح کرتا جس پر میں خود عمل پیرا نہیں تھا۔“

honey

یہ ہے ” قول و فعل کی وہ یکسانیت جس کے بارے میں ہندوستان کے رہنما موہن داس کرم چند گاندھی نے علی الاعلان کہا تھا۔

میں نے پوری تاریخ انسانیت کا مطالعہ کیا ہے لیکن صرف پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی ایک ایسے انسان ہیں جن کی زبان سے ادا ہونے والا ہر لفظ ان کے عمل کا تابع ہوتا ہے۔۔

سبحان اللہ العظیم

 

If you want to read Urdu Islamic Stories You can read: Urdu Stories

2 Comments on “Islamic Stories| قول و فعل کی یکسانیت”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *