15 Shaban is a significant date in the Islamic calendar. It is also believed to be the night when the destinies for the coming year are written by Allah, and many Muslims engage in acts of devotion and worship to seek His blessings and guidance.
During this night, Muslims may fast, pray, and recite the Quran, as well as make special preparations for the upcoming month of Ramadan.
In this Blog Post I would share some 15 Shaban Quotes in Urdu to help you make the most of this special time. Whether you are looking to deepen your understanding of this important Islamic tradition or are a seasoned veteran, this post will provide you with valuable insights and guidance to help you make the most of this meaningful time.
Welcoming Shaban Dua
تمام اہل اسلام کو ماہ شعبان کا چاند 🌙 مبارک ہو
اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي رَجَبٍ، وَشَعْبَانَ، وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ
ترجمہ
“اے الله! ہمارے لئے رجب اور شعبان میں برکت عطا فرما اور ہمیں رمضان تک پہنچا دے۔ آمین
15 Shaban Dua
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ وَبِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ لَا أُحْمِي ثَنَاءَ عَلَيْكَ أَنْتَ كَمَا اثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ
اے اللّٰہ ! میں تیری خوشنودی کے ذریعے تیری ناراضگی سے پناہ مانگتا ہوں اور تیری معافی کے ذریعے تیرے عذاب سے پناہ مانگتا ہوں اور تجھ سے ہی پناہ چاہتا ہوں ۔ میں تیری شایانِ شان ثنا بیان نہیں کر سکتا تو ہی آپ اپنی ثنا کر سکتا ہے اور کوئی نہیں۔
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ صِحَةً فِي ايْمَانِ وَايْمَانًا فِي حُسْنِ خُلُقٍ وَنَجَاحًا تُتَّبِعُهُ فَلَاحًا وَرَحْمَةً مِّنْكَ وَعَافِيَةً وَ مَغْفِرَةً مِّنْكَ وَرِضْوَانًا
اے اللّٰہ ! ایمان، حسن اخلاق کے ساتھ مانگتا ہوں
اللّٰہ میں آپ سے صحت، ایمان کے ساتھ اور اور ایسی کامیابی طلب کرتا ہوں جس کے بعد فلاح ہو
اور آپ کی رحمت کا اور مغفرت کا اور رضامندی کا سوال کرتا ہوں
اکثر صحابہ مثلاً حضرت عمر فاروق، حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عبداللہ ابن مسعود وغیرہ سے منقول ہے کہ
وہ اس رات کو یہ دعا بطور خاص پڑھا کرتے تھے
اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ كَتَبْنَا أَشْقِيَاء فَأَمْحُه وَاكْتُبْنَا سَعْدَاء وَإِنْ كُنْتَ كَتَبْنَا سَعْدَاء فَاثْبِتْنَا فَإِنَّكَ تَنْهُمْ مَنْ تَشَاءَ وَتُثْبِت عِنْدَكَ أَمُّ الْكِتَابُ
اے اللہ ! اگر تو نے (لوح محفوظ میں) ہمیں شقی لکھ رکھا ہے تو اسے مٹا دے اور ہمیں سعید و نیک بخت لکھ دے اور
اگر تو نے (لوح محفوظ میں) ہمیں سعید و نیک بخت لکھ رکھا ہے تو اسے قائم رکھ،
بیشک جسے تو چاہے مٹائے اور جسے چاہے قائم رکھے اور تیرے ہی پاس امر الکتاب (لوح محفوظ) ہے۔
اے رحمت کےلامحدود خزانوں والے”اللّہ” تیرے کرم اورتیری عطاؤں کا شمار ناممکن ھے
جوهمارےلئے بہترهے, وہ همیں عطاء فرما. ایمان کےساتھ عزت کی زندگی، وسیع حلال رزق اور ایمان پر استقامت عطافرما
آمین یا رب العا لمین
15 Shaban Quotes In Urdu In 2024
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب شعبان کی پندرہویں رات آئے
تو قیام کے لیے بیدار ہو، نوافل پڑھو اور اس دن روزہ رکھو۔
شب برات فیصلوں کی رات ‘ مغفرت کی رات ‘ بخشش کی رات
عمر مقرر کی رات ‘ نصیب بدلنے کی رات ‘ سارے کا سارا نظام بدلنے کی رات
اے اللہ ہم سب کے گناہ معاف فرمانا ‘ ہمارے نصیب ہمارا مقدر سب کچھ بدل دینا
(اے ہماری سانسوں کے مالک ہم سب کو سلامت رکھنا ( آمین ثم آمین
شعبان وہ مہینہ ہے جس میں ہمارے نامہ اعمال تبدیل ہونے ہیں۔ یہ دعا ہے رب کائنات سے مالک
ہماری تقدیر میں کچھ لکھ یا نہ لکھ، سب سے اوپر غلام مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ضرور لکھ
تاکہ ہم بھی ہمارے نبی کے غلاموں میں شامل ہو جائیں ۔۔ آ مین ثم آمین
شب برات آ گئی! آئیے خُدا سے مخلصانہ دعائیں مانگ کر اپنی بخشش کو یقینی بنائیں۔ اس قیمتی رات کی برکات سے لطف اندوز ہوں
دُعاؤں کو قبولیت کی ہوا مل رہی ہے ، ہم بے قدروں کو آج شب برات مل رہی ہے ۔
Shab-e-Barat Quotes In Urdu
اللہ پاک اس مبارک رات کے صدقے اور آقا کریم محمدِ مصطفیٰ ﷺ کے صدقے مسلمانوں کے حال پر رحم فرمائے آمین۔
شبِ برات کی اس مبارک رات میں ہم سب کے اعمال نامے پیش ہونے ہیں۔ یا اللہ جب ہم اس دنیا سے جائیں
ہمارا نامہ اعمال سیدھے ہاتھ میں اس مبارک رات کے صدقے ہم سب کے نصیب نیک فرما
اور ہم سب کو اسی سال اپنے گھر کی حاضری نصیب فرما ۔۔ آ مین ثم آمین ۔ دینا، اور ہم سب کی مغفرت فرمانا ۔۔
Shaban Quotes In Urdu
اللہ پاک شعبان کی پندرھویں رات میں بھلائیوں کے دروازے کھول دیتا ہے ۔ اور اس رات میں لوگوں کا رزق، مرنے والوں کے نام،
اور اس سال حج کرنے والوں کے نام لکھے جاتے ہیں۔۔
جس گھڑی میں نصیب سنورتے ہیں کچھ لوگ تکیے پر سر رکھ کر سو رہے ہوتے ہیں اور کچھ لوگ مصلے پر سر رکھ کر رو رہے ہوتے ہیں ۔ سونے والے خوبصورت خواب دیکھتے ہیں اور رونے والے خوبصورت تعبیر پاتے ہیں ۔
آ پ کا مستقبل آ پ کا منتظر ہے ، ممکن ہو تو اسے رات کے پچھلے پہر میں پا لیجئے ۔۔
معافی کے بغیر کوئی محبت نہیں ہے، اور محبت کے بغیر کوئی معافی نہیں ہے۔
آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو شب برات کی مبارکباد
کبھی معراج، کبھی شبِ برات توکبھی شبِ قدر دیتا ہے
کتنا مہربان ہے رب بخشش کے ہزاروں وسیلے دیتا ہے۔۔
اس شاندار رات میں، دعاؤں پر توجہ دیں اور نفل نماز کے ساتھ اللہ پاک کا شکر ادا کرنا یاد رکھیں۔
Shaban Urdu Quotes
جب بھی غلطی کا احساس ہو فوراً معافی مانگ لیا کریں کیونکہ زندگی ہر بار شبِ برات تک پہنچنے کا موقع نہیں دیتی۔۔
اگر آپ اپنے آپ کو معاف کر سکتے ہیں، تو آپ سب کو معاف کر سکتے ہیں۔ یہ وہ بہترین تحفہ ہے
جو آپ اپنے آپ کو اس شب برات میں دے سکتے ہیں
معافی کی اس رات میں ان تمام افراد کے بارے میں سوچیں جنہوں نے آپ کو جان بوجھ کر اور حادثاتی طور پر نقصان پہنچایا ہے۔
انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور معاف کریں۔ شب برات مبارک
اس عظیم رات میں اپنی عبادات میں مشغول رہیں اور نفل نماز کے ساتھ اللہ پاک کا شکر ادا کرنا یاد رکھیں۔ شب برات مبارک
آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو شب برات کی مبارکباد ..دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس رات کے صدقے
ہمارے سارے گناہ معاف فرمائے اور ہمار ی دعائیں قبول فرمائے. آ مین ثم آمین
اس شب برات پر، اللہ آپ کو سکون، خوشیوں کا ٹوکرا اور دوسرے لوگوں کی مدد کرنے کا دل عطا فرمائے۔ شب برات مبارک ہو
شب برات کی اس رات یاد رکھیں کہ غلطیوں کو صرف اسی صورت میں معاف کیا جاتا ہے
جب آپ میں ان کا اعتراف کرنے کی ہمت ہو۔ شب برات مبارک ہو
معافی کے بغیر کوئی محبت نہیں ہے اور محبت کے بغیر کوئی معافی نہیں ہے، لہذا معاف کرو اور بھول جاؤ، میرے پیارے. اگر آپ معاف کرتے ہیں اور ان سے محبت کرتے ہیں جنہوں نے آپ کو نقصان پہنچایا ہے، تو اللہ آپ کو بہت زیادہ اجر دے گا۔
شب برات مبارک ہو
یا االلہ شب برات کی مبارک رات کے صدقے ہمیں بخش دے اور ہماری دعائیں قبول فرما آ مین
یا الله میں تجھ سے مانگتا ہوں ایسی معافی جس کے بعد کوئی گناہ نہ ہو, ایسی صحت جس کے بعد کوئی بیماری نہ ہو
ایسی رضا جس کے بعد ناراضگی نہ ہو…! “آمین”
یہ خوبصورت رات اللہ عزوجل کا تحفہ ہے ، لہذا اپنے بازو کو کھولیں اور اس رات کو حاصل کریں
اور اپنی دلی دعاؤں کے ذریعے اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کریں
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس رات کے صدقے ہمارے سارے گناہ معاف فرمائے, ہمار ی دعائیں قبول فرمائے
آج کی رات عظیم الشان رات ہے، مجھے اور میرے اہل خانہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
مانگ لو مانگ لو چشم تر مانگ لو !، درد دل اور حسن نظر مانگ لو
کملی والے ﷺ کی نگری میں گھر مانگ لو، مانگنے کا مزہ آج کی رات ہے
دلوں میں منافقت کے بیج بو کے ہر کوئی معافیاں مانگ رہا ہے
معافی کے لیے دل کا صاف ہونا بھی ضروری ہے
معافیاں سٹیٹس یا پوسٹس لگانے سے نہیں ملتیں بلکہ عملی طور پہ اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنے سے ملتی ہیں۔۔
مغفرت کی رات آنے والی ہے اور اس شب برات میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔
اس شاندار رات میں، دعاؤں پر توجہ دیں اور نفل نماز کے ساتھ اللہ پاک کا شکر ادا کرنا یاد رکھیں۔
Conclusion
Finally, this blog article has provided a compilation of 15 Shaban Quotes in Urdu, offering insightful advice to help you fully appreciate and utilize this unique period in the Islamic calendar.
I hope these statements encourage you to connect with the spirit of this auspicious month and further your spiritual development as you think about them. To maximise this significant time and enhance your experience, accept the knowledge and direction provided here.