Islamic Stories|ایک سوئی کی وجہ سے عذاب کا عبرتناک واقعہ

Islamic Stories|ایک سوئی کی وجہ سے عذاب کا عبرتناک واقعہ
Spread the love
I am writing Islamic Stories in my blog, So read and post your comment how you feel
about it and should I continue my this effort? So Let's Get Started.

ایک بزرگ نے بڑا عبرت ناک واقعہ سنایا کہ ان کے زمانے میں ایک بہت بڑے عالم تھے جب ان کا انتقال ہو گیا تو اس عالم کے انتقال کے بعد ان کے کسی شاگرد نے ان کو خواب میں دیکھا کہ بر ہنہ جسم کے ساتھ ایک چٹیل میدان میں دو پہر کی سخت گرمی سے بے چین اور پریشان  ہو  کر ادھر سے ادھر دوڑ رہے ہیں بے قرار اور بے چین ہیں،

اس شاگرد نے ان سے پوچھا کہ آپ نے زندگی اطاعت و عبادات اور خدمت دین میں گزاری

  مخلوق کی اصلاح اور تربیت میں گزاری کیا ان میں سے کوئی عبادت قبول نہیں ہوئی ؟

انہوں  نے جواب میں ارشاد فرمایا ایسا نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ نے جن اعمال صالحہ کی توفیق دی تھی وہ سب قبول ہو گئے ہیں لیکن جس عذاب میں مبتلا ہوں وہ ایک سوئی کی وجہ سے ہو رہا ہے، شاگرد نے پوچھا وہ کیسے؟

انہوں نے جواب دیا کہ انتقال سے چند روز پہلے میں اپنا کپڑا سینے کے لئے اپنے ایک پڑوسی سے سوئی مانگ لایا تھا، اور پھر کپڑاسی کر سوئی الماری میں رکھ دی اور واپس کرنا یاد نہ رہا، اور اس کے بعد میرا انتقال ہو گیا، اب یہ عذاب جو تم دیکھ رہے ہو، اسی ایک سوئی کی وجہ سے ہو رہا ہے

تم صبح بیدار ہو کر میرے گھر جانا اور گھر والوں سے کہنا کہ الماری میں فلاں جگہ پر وہ سوئی رکھی ہوئی ہے وہ تم لیکر میرے فلاں پڑوسی کو پہنچا دینا تا کہ مجھے سے یہ عذاب دور ہو جائے

چنانچہ وہ شاگرد صبح اٹھ کر سیدھے استاد کے گھر پہنچے اور کہا فلاں الماری میں فلاں جگہ پر سوئی رکھی ہوئی ہے گھر والوں نے دیکھا تو بتایا کہ ہاں رکھی ہوئی ہے اس شاگرد نے پوچھا کہ علوم ہے کہ کس کی ہے؟

انہوں نے بتایا کہ ہاں مرحوم فلاں پڑوسی سے اور ہم نے سوچا کہ ذرا آنے جانے والوں کا سلسلہ ختم ہو تو یہ سوئی ان کو واپس کردیں گے۔ شاگرد نے بتایا کہ میں نے ان کو خواب میں دیکھا ہے کہ وہ اس سوئی کی وجہ سے عذاب میں مبتلا ہیں اس لئے وہ سوئی تم مجھے دید و تا کہ میں جلدی سے ان کو واپس کردوں اور ان کی طرف سے تاخیر کی بھی معافی مانگ لوں –

چنانچہ اس شاگرد نے وہ سوئی لیکر پڑوسی کو واپس کر دی اور ان کو بتایا کہ حضرت کو اس سوئی کی وجہ سے عذاب ہو رہا ہے وہ پڑوسی بھی یہ سن کر رونے لگا کہ کتنی معمولی سی چیز کی وجہ سے ان کو عذاب ہو رہا ہے میں نے اللہ کے لئے ان کو معاف کر دیا،

یا اللہ آپ بھی اپنی رحمت سے ان کو معاف فرمادیں اور ان کا عذاب دور فرمادیں۔

وہ شاگرد کہتے ہیں کہ جب رات کو میں سویا تو پھر دوبارہ میں نے ان کو خواب میں دیکھا لیکن اب وہ منظر کچھ اور تھا

اب حضرت ایک خوبصورت اور سرسبز و شاداب باغ کے بیچوں بیچ ایک مسہری پر آرام فرما رہے ہیں چاروں طرف خدام موجود ہیں پھلوں اور پھولوں کے درخت لگے ہوئے ہیں ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں میں نے قریب جا کر ان کو سلام کیا اور پوچھا کہ اب کیا حال ہے؟

انہوں نے جواب میں فرمایا کہ جس وقت تم نے پڑوسی کو سوئی پہنچائی اور اس نے یہ کہا کہ میں اللہ کے لئے معاف کرتا ہوں بس اسی لمحے میرا عذاب ٹل گیا اور جو نعمتیں تم دیکھ رہے ہو یہ اللہ تعالٰی نے اپنے فضل و کرم سے اپنے دین کی خدمت کی جو تو فیق عطا فرمائی تھی اس کا صلہ ہے۔

حاصل

اس واقعہ سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہم کبھی اپنے ذمہ کسی کی کوئی چیز یا کسی کا کوئی حق نہ رکھیں ، بلکہ جس کی جو چیز یا جو حق ہمارے ذمہ ہے اسے واپس کر دیں ، اندازہ کیجئے کہ ایک سوئی کی وجہ سے اس قدر عذاب ہے اور آج جو بے شمار حقوق العباد کے بارے میں لا پرواہی برتی جارہی ہے ، اس کا کس قدر وبال ہوگا اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔

آمین یا رب العلمین

 

If you want to read Urdu Islamic Stories You can read: Urdu Stories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *