Beautiful Islamic Quotes In Urdu With Images

Beautiful Islamic Quotes In Urdu With Images
Spread the love

Assalam u Alaikum,  Islamic quotes have always been a source of inspiration, guidance, and wisdom for Muslims around the world. These quotes are not only words of wisdom but also a reminder of the teachings of the Quran and the Sunnah of our beloved Prophet Muhammad (Peace Be Upon Him).

In this blog, we will explore some of the most powerful and impactful Islamic quotes in Urdu, one of the most widely spoken languages in the Muslim world. These quotes cover a wide range of topics such as faith, love, forgiveness, patience, and gratitude.

Whether you are a native Urdu speaker or someone who is interested in learning more about the Islamic faith and its teachings, these quotes will surely resonate with you and inspire you to become a better person in every aspect of your life.

So, let’s dive in and explore the beauty and depth of Islamic quotes in Urdu.

Beautiful Islamic Quotes In Urdu With Images

پتہ ہے محبت کیا ہے
وہ سارا دن ہمارے گناہ دیکھتا رہتا ہے اور صبح اپنے ہی فرشتوں کے ہاتھوں ہمارا رزق بھیجتا ہے
بیشک وہی اللہ ہے ۔

Allah Islamic Quotes In Urdu

 

ہماری کتنی ہی خواہشات میں ہماری ہلاکت کا سامان ہوتا ہے اس لیے قدرت انہیں پورا نہیں کرتی اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری دعائیں قبول نہیں ہوتیں ۔۔

Dua Islamic Quotes In Urdu

 

تم کیوں بھول جاتے ہو کہ جس شخص کی حقیقت اللہ تم پر ظاہر کر دیتا ہے

اسکی حقیقت کبھی نہیں بدل سکتی

اور جس سے تکلیف کے سوا کچھ نہ ملے

وہ کیسے تمھارے حق میں بہتر ہو سکتا ہے؟

Islamic Quotes In Urdu

 

Islamic Quotes in Urdu

دعائیں تب اثر کرتی ہیں جب انہیں صبر کی مہر لگا دی جائے اور صبر یہ نہیں کہ اللہ پاک سے مانگنا چھوڑ دو بلکہ صبر تو یہ ہے کہ لوگوں سے کہنا چھوڑ دو ۔۔

 Sabar Islamic Quotes In Urdu

 

دنیا کی قیمتی سے قیمتی ترین چیز بھی اس قابل نہیں 

اس قابل نہیں ، کہ جس کے لئے

اللہ کو کھو دیا جائے 

Allah Islamic Quotes In Urdu

 

عبادتیں صرف جائے نماز پر ہی نہیں ہوتیں بلکہ یہ میٹھی زبان ، دھیمے لہجے ہمدردانہ اور عاجزانہ رویوں سے بھی ہوتی ہیں۔

Best Islamic Quotes In Urdu

 

Best Islamic Quotes

عاجزی اختیار کریں کیونکہ انسان کی اکڑ خدا کی پکڑ پر ختم ہو جاتی ہے

Best Islamic Quotes In Urdu

 

تم جو “دیتے” ہو وہ تم نہیں دیتے؛
تمہیں تو “دینے” کی توفیق بھی تمہیں “دینے” والا دیتا ہے۔۔

Motivational Islamic Quotes In Urdu

 

Islamic Quotes in Urdu 2 Lines

کتنا آ سان ہے ظاہر میں وضو سے رہنا
کتنا دشوار ہے باطن کو نمازی رکھنا

Best Islamic Quotes In Urdu

 

سورت یوسف ہمیں بتاتی ہے کہ صبر کرنے والے خوبصورت اختتام پائیں گے

Beautiful Islamic Quotes In Urdu

 

نیند قربان کر کے جب روتی ہوئی آ نکھیں رب کو مناتی ہیں تو خواب حقیقت بن جاتے ہیں اور تعبیر کن میں بدل جاتی ہے

Inspirational Islamic Quotes In Urdu

 

Islamic Quotes With Beautiful Name Of Allah

دنیا کی نظر میں خاموشی اناہے اللہ کی نظر میں خاموشی صبر ہے

Islamic Quotes In Urdu

 

اللّٰہ سے مانگنا کبھی مت چھوڑنا

اللّٰہ نے تو ابلیس کو بھی دے دیا تھا، جو اس نے مانگا تھا

تم اپنے آپ کو کتنا ہی گنہگار سمجھتے ہو

اللہ کو پکار نا کبھی مت چھوڑنا

Beautiful Islamic Quotes In Urdu With Images

 

تمھاری تقدیر اتنی مرتبہ بدلتی ہے جتنی مرتبہ تم اللّٰہ سے رجوع کرتےہو۔

Beautiful Islamic Quotes In Urdu With Images

 

لوگوں کے رویوں سے تنگ آکر جب بندہ اللہ سے کہتا ہے میرے رب اب میں تھک چکا ہوں

تب اللہ کہتا ہے غم نہ کرو میں تمہارے ساتھ ہوں

Allah Islamic Quotes In Urdu

 

  یا اللہ میرے انتظار کو مختصر کردے میری دعائیں جو تیری  قبولیت کی منتظر ہیں اُن پرکن فرما دے۔ آمین

Islamic Quotes In Urdu

 

جس پروردگار نے بن مانگے عطا کیا وہ مانگنے پر کیوں مایوس کرے گا ۔

Motivational Islamic Quotes In Urdu

 

Motivational Islamic Quotes

تمہیں پتہ ہے تمہارے پاس ایک بہت قیمتی چیز ہے جو بہت کم لوگوں کے پاس ہی ہوتی ہے 

اللہ وہ چیز بس انہیں دیتا ہے جنہیں پسندکرتا ہے اور اپنے قریب کرنا چاہتا ہے پتہ ہے وہ کیا ہے؟

دوسروں کی تکلیف کا احساس, دُعا کی توفیق، دُعاؤں کا جواب نا ملنے کے بعدیقین اور صبر یہ بہت خاص چیزیں ہیں

اگر تمہارے پاس ان میں سے کوئی ایک چیز بھی ہے تو تم بہت امیر ہو اللہ کے پسندیدہ ہو

Sabar Islamic Quotes In Urdu

 

بے شک اللہ پاک اپنے بندوں سے بہت پیار کرتا ہے، وہ تمہاری مرضی بھی جانتا ہے، اور تمہاری دعاؤں سے بھی بخوبی واقف ہے جو دعائیں تم اپنے رب سے رو رو کر مانگتے ہو ناں وہ رب جانتا ہے جس چیز کے لیے تم تڑپ رہے ہوتے ہو، جس کی شدت نے تمہیں توڑ دیا ہو، وہ تمہیں بہترین سے نوازے گا اک وقت مقررہ پر، جو تم نہیں جانتے وہ رب جانتا ہے، آگے کیا ہونا ہے، اس لیے وہ بہترین لکھاری ہے، اپنی زندگی کو تشکر سے جوڑ کر دعا مانگا کریں، دل سے مانگی گئی دعا کبھی رد نہیں ہوتی، بے فکر رہیں یہ وقت بھی گزر جائے گا، اور تمھاری دعا، صبر اور انتظار رائگاں نہیں جائیگا۔

Beautiful Islamic Quotes In Urdu With Images

 

Best Islamic Quotes In Urdu

وہ عطا کرے تو “شکر” اس کا
وہ نہ دے تو “ملال” نہیں
میرے “رب” کے فیصلے کمال ہیں
ان فیصلوں میں زوال نہیں

Allah Islamic Quotes In Urdu

 

اے اللہ ہم تیرے کمزور بندے ہیں کہ ذرا سی دنیاوی تکلیف پر کراہ اٹھتے ہیں تجھے تیرے رحیم ہونے کا واسطہ ہمیں جہنم کی آگ سے پناہ دے

اور ہمیں معاف فرما۔ آ مین ثم آمین

Allah Islamic Quotes In Urdu

 

اور اللہ تعالیٰ تو وہ بھی جانتا ہے جو آ پ کبھی کسی سے کہہ بھی نہ سکتے ہوں

Allah Islamic Quotes In Urdu

 

تمام فرقے بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں

طبیعت زیادہ خراب ہو تو  “قرآن سے رجوع کریں

short Islamic Quotes In Urdu

 

Dua Of Our Hearts

یا اللہ قیامت کے دن ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیه وآلہ وسلم

کی شفاعت نصیب فرمانا آمین ثم آمین 

Islamic Quotes In Urdu

 

میں مایوس نہیں ہوں تیری رحمت سے یارب

میں بس تھک چکی ہوں اس بے رنگ دنیا سے

Islamic Quotes In Urdu

 

Inspirational Islamic Quotes

جو لوگ کہتے ہیں کہ نیکی کا زمانہ نہیں رہا وہ دراصل لوگوں سے نیکی کا صلہ چاہتے ہیں

اور جو لوگ اللہ کی رضا کے لیے بے لوث ہو کر   نیکی کرتے ہیں ان کے لئیے ہر زمانہ نیکی کا زمانہ ہے

Allah Islamic Quotes In Urdu

 

اگر یہ طے ہے کہ جو دیا ہے وہ لوٹ کر آئے گا تو کیوں نا پھر

صرف دعائیں ہی دی جائیں

Islamic Quotes In Urdu

 

بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہےکہ اللہ تعالیٰ ہمیں پھولوں کا بھرا ہوا ٹوکرا دینا چاہتا ہے مگر ہم صرف ایک پھول کی ضد لگائے بیٹھے ہوتے ہیں

Beautiful Islamic Quotes In Urdu

 

Beautiful  Duas For All Of Us

اے کن فیکون پہ قادر اللہ جتنے بھی دل جتنے بھی صبر جتنی بھی آنکھیں جتنے بھی آنسو جتنی بھی التجائیں

جتنی بھی امیدیں جتنے بھی یقین

تیرے گن کے منتظر ہیں میرے اللہ سب کےحق میں بہترین فیصلے فرما دے

سب کے دلوں کو مطمئن کردے سب پرنظر رحمت فرما دے آمین ثم آمین

Dua Islamic Quotes In Urdu

 

اے تمام خزانوں کے مالک

سُنا ہے تیرے گھر کی زیارت پیسوں سے نہیں بلکہ قسمت سے ہوتی ہے

میری بھی قسمت میں اس سال اپنے گھر کی زیارت لکھ دے ۔ آمین

Dua Islamic Quotes In Urdu

 

تم پریشان کیوں ہوتے ہو؟ کیوں ایسا سوچتے ہو کہ جو مانگ رہے ہوجس کے لیے تڑپ رہے ہو جس کی وجہ سے تہجد سے جڑگئے،

تمہیں لگتا ہے کچھ حاصل نہیں ہوگا حالانکہ ایسا کچھ نہیں اس نے جو لکھا ہے وہ تمہارے حق میں بہترین لکھا ہے یقین ہے وہ خالی ہاتھ نہیں لوٹاتا،

بس ایک مقررہ وقت پر سب ملتا ہے صبر کرو اور انتظار طویل کردو شکر کرو وہ یقین نہیں توڑے گا

دل کا سکون بھی دے گا دعا بھی قبول کرے گا

Dua Islamic Quotes In Urdu

 

Heart Touching Islamic Quotes

 

Allah Islamic Quotes In Urdu | 2 Lines

 

وہ احساس بہت ہی الگ ہوتا ہے جب اللہ کی محبت کو محسوس کرتے ہوئے آنکھوں سے آنسو بہنا شروع ہو جاتے ہیں

2 Lines Islamic quotes In Urdu

 

وہ اللہ ہی تو ہے

جو دلوں کی خاموشی کو بھی جان لیتا ہے۔

Islamic Quotes In Urdu

 

زندگی میں مشکلیں چاہے آپ کے اعمال کی وجہ سے ہوں یا پھر اللہ پاک کی آزمائش ہو انکا حل صرف

نماز اور صبر سے ہی ممکن ہے

Sabar Islamic Quotes In Urdu

 

Deep Islamic Quotes

شکوه شکایت دکھ درد تکلیف حسد بغض

نفرت منافقت سب رہنے دیجیئے۔

دنیا فانی ہے ۔ رب کو راضی کیجیے ۔

اللہ سے سب تکلیف کہہ دیجئے

کوئی آپ پر الزام لگاتا ہے

آپ سے جھوٹ کہتا ہے

خمیازہ اس نے خود بھگتنا ہے

مانا کہ جھوٹ اور الزام برداشت کرنا آسان نہیں

مگر سب اللہ پر چھوڑ دیجئے اور مطمئن رہیے۔

Allah Islamic Quotes In Urdu

 

گھر کی چٹائی ہسپتال کے بیڈ سے بہتر ہے

اور رزق کی تنگی سانس کی تنگی سے بہتر ہے

لہذا ہمیشہ اللہ تعالیٰ کا اور اس کی ان گنت نعمتوں کا شکر ادا کیجئے

Islamic Quotes In Urdu

 

Thanks for your precious time. If you want to read more you can check Best Islamic Quotes

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *