27 Rajab Quotes In Urdu

27 Rajab Quotes In Urdu
Spread the love

The 27 Rajab Quotes and Inspiring Information is being gathered here. The 27th Rajab is a significant date in the Islamic calendar, as it is believed to commemorate several important events in Islamic history, including the night journey (Isra) and ascension (Mi’raj) of the Prophet Muhammad

On this night, it is believed that the Prophet was transported from Mecca to Jerusalem and then to heaven, where he received the revelations of the Quran and other teachings from Allah.

The 27th of Rajab is a time for spiritual reflection and devotion, and many Muslims engage in acts of worship, such as fasting, prayers, and recitations of the Quran.

This blog post will  provide some inspiring Information of 27 Rajab and Quotes In Urdu to help you make the most of this special time. Whether you are looking to deepen your understanding of this important Islamic tradition or are a seasoned veteran.

Watch the Video

 

27 Rajab Quotes In Urdu

ارشاد ربانی ہے، ہر عیب سے پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندہ خاص کو رات کے ایک قلیل وقفے میں مسجد حرام سے مسجد اقصی تک لے گیا۔ جس کے ارد گرد ہم نے برکتیں رکھی ہیں، تا کہ ہم اس بندے کو اپنی نشانیاں دکھائیں۔ بے شک وہی سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔

(سورۂ بنی اسرائیل)

شب معراج اسلام کی تاریخ میں ایک اہم واقعہ ہے اور اس پر ایمان لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ نے فرمایا

جو معراج کے واقعہ پر یقین نہیں رکھتا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ قرآن حکیم میں بھی اس مقدس رات کا ذکر آیا ہے جس میں واضح طور پر یہ لکھا گیا ہے کہ ماہ رجب کی ۲۷ ( ستائیس ) تاریخ کو اللہ تعالیٰ نے حضرت جبرائیل علیہ سلام کو حضرت محمد کے پاس بھیجا انہیں ساتوں آسمانوں کی سیر کے لیے اور قرآن حکیم میں اس با برکت سفر کو معراج کا نام دیا ۔

 رجب  27کی  رات حضرت جبرائیل حضرت محمد ﷺ کے گھر حاضر ہوئے اور آپ ﷺ کو نیند سے بیدار کیا اور اللّٰہ کا پیغام دیا۔ حضرت محمدﷺ نے اٹھ کر وضو فر مایا اور اپنے گھر سے باہر تشریف لے آئے ۔

پہلے آپ ﷺ خانہ کعبہ تشریف لے گئے اور وہاں سے مسجد اقصی تشریف لے گئے۔ تمام انبیائے کرام معراج کی شب بیت المقدس میں جمع ہوئے تو آپ ﷺ ہی تمام نبیوں کے امام ہوئے اور میدان حشر میں آپ ﷺ ہی اللّٰہ تعالی کے حضور سب کی شفاعت فرمائیں گے، یہی وہ مقام محمود ہے جو آپ ﷺ کے سواکسی کو حاصل نہیں اور جس کا قرآن میں اللہ تعالی نے صرف آپ ہی سے وعدہ فرمایا ہے۔

نبی کریم ﷺ نے بیت المقدس میں انبیاء علیہم السلام کو نماز پڑھائی ۔ انبیاء کی سات صفیں تھیں اور تین مرسلین کی تھی اور فرشتوں نے بھی ان کے ساتھ نماز پڑھی۔ یہ آپ ﷺ کی خصوصیت ہے اور اس میں یہ حکمت تھی کہ ظاہر کیا جائے کہ آپﷺ تمام انبیاء کے امام ہیں۔

مسجد اقصی سے آپ ﷺ نے ساتوں آسمانوں کی طرف سفر شروع کیا۔ جب آپ ﷺ سدرۃ المنتہی تک پہنچے تو حضرت جبرائیل نے عرض کیا کہ میرا اور آپ کا ساتھ یہاں تک کا ہی تھا اس سے آگے جانے پر میں جل جاؤں گا۔ آگے کا سفر حضرت محمد ﷺ نے اکیلے ہی طے فرمایا ۔

اس مقدس رات میں آپ اللّٰہ تعالی سے ہم کلام ہوئے اور آپ کو بہت سے مقامات دکھائے گئے اور فرشتوں سے ملاقات فرمائی ۔ آپ  نے سب کو نماز پڑھائی ۔ اس رات آپ کی کو جنت اور دوزخ بھی دکھائے گئے۔ آپ نے طرح طرح کی سزا میں مبتلا لوگوں کو دیکھا۔

حضرت عبداللہ بن مسعود روایت کرتے ہیں کہ معراج کی شب رسول اللّٰہ کو تین چیزیں عطا کی گئیں۔
(۔ پنج وقتہ نماز ۔ (اور ساتھ ہی ان پانچ نمازوں کی ادائیگی کے بدلے میں پچاس نمازوں کے ثواب کی بشارت سنائی گئی
۔ سورۃ البقرہ کی آخری 3 آیات۔
۔ امت میں سے جس نے شرک نہ کیا ہو، اس کی بخشش اور مغفرت ۔ (مشکوۃ)

ستائیس ( ۲۷ ) کی با برکت رات میں آپ نے بہت عبادت کی اور سارا دن روزہ میں رہے۔ اس دن کی عبادت کو بہت زیادہ درجہ دیا گیا ہے۔ شب معراج پر یقین رکھنا ایمان کا حصہ ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک خاص وقت میں اتنی طویل اور عظیم ملاقات کیسے ہوگئی ؟ علماء نے یہ نکتہ بیان کیا ہے کہ نبی اکر مﷺ بمنزلہ روح ہیں اور یہ کائنات بمنزلہ جسم ہے اور جب جسم سے روح نکل جائے تو جسم مردہ ہو جاتا ہے تو جب نبی اس کا ئنات سے نکل گئے تو یہ کا ئنات مردہ اور ساکن ہوگئی اور جب آپ ﷺ اس کا ئنات میں واپس آئے تو یہ کائنات پھر زندہ اور متحرک ہوگئی ۔

آسمانوں، زمینوں ، سورج اور سیاروں کی گردش جہاں تک پہنچی تھی، وہیں رک گئی اور جب آپ ﷺ کا ئنات میں داخل ہوئے تو وہ گردش وہیں سے پھر شروع ہوگئی اور آپ جب واپس گھر تشریف لائے تو آپ کا بستر اسی طرح گرم تھا اور زنجیر بھی ہل رہی تھی۔ وضو کا پانی بھی جاری تھا۔

جن چیزوں کے ساتھ نبی ﷺ کی معراج کا تعلق تھا، انہیں اللّٰہ نے اپنے حال پر متحرک رکھا اور ان کے علاوہ باقی کا ئنات کو بے جان اور ساکن کر دیا تھا اور جب آپﷺ واپس سفر معراج سے تشریف لائے تو پھر ہر چیز وہیں سے حرکت کرنے لگی ، جہاں سے آپ چھوڑ کر گئے تھے۔

عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا

معراج کی رات میری ملاقات ابراہیم خلیل اللہ علیہ سلام سے ہوئی تو انہوں نے فرمایا: اے اللہ تعالیٰ کے حبیب میری امت کو میرا سلام پہنچائیں اور انہیں میرا ایک پیغام دیں کہ ، جنت کی مٹی بڑی ذرخیز ہے اور جنت کا پانی بہت میٹھا ہے اور صاف میدان ہے لہذا جنت میں زیادہ سے زیادہ باغ لگاؤ اور جنت میں باغ لگانے کے لیے پڑھو۔

سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ

(جامع ترمذی – 3462)

ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی علیہ السلام کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ اس شخص کو سر سبز و شاداب رکھے جو ہم سے کوئی بات سنے اور پھر اسے ویسے ہی آگے پہنچادے جیسے اس نے سنی

27 Rajab Quotes In Urdu

 

حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ شب معراج کے بارے میں فرماتے ہیں کہ حدیث پاک میں آتا ہے کہ حضور نبی کریم

نے ارشاد فرمایا کہ

آج کی شب ستر ہزار ملائکہ (فرشتے ) نور کے طباق لیے زمین پر نازل ہوتے ہیں اور ہر گھر میں جاتے ہیں جس گھر میں جو شخص بیدار ہو اور گناہوں سے دور ہو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم ہوتا ہے کہ وہ نور کے طباق اس پر نثار کریں۔

یہ بیان کرتے ہوئے حضرت با با فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور فرمایا افسوس کہ انسان اپنے آپ کو اس نعمت سے محروم رکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے کام میں غفلت کرتے ہیں۔

27 Rajab Quotes In Urdu

م اور ع کے راج کو معراج کہتے ہیں

 

27 Rajab Quotes In Urdu

آ ج شب معراج ہے دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ اللہ آ پ کو ڈھیروں سکون ، خوشیاں، صحت والی زندگی اور دولت سے نوازے۔۔

 

27 Rajab Quotes In Urdu

 

پتا ہے محبت کیا ہے؟
اتنی پاک ملاقات میں بھی ہم گنہگاروں کو یاد رکھنا ۔۔

27 Rajab Quotes In Urdu

 

ایک ہی سوال سات سو بار دوہرایا گیا

میرے محبوب صلى الله عليه وسلم کیا مانگتے ہو ؟

ایک ہی جواب آیا میری امت کی مغفرت

27 Rajab Quotes In Urdu

 

شب معراج مکہ سے جو حق کے کارواں چلے
اوپر قدم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے تھے سات آ سمان تلے

یہ شان اس رسول کی جو بابائے بتول ہے۔
جو ہو نہ عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم تو زندگی فضول ہے۔۔

27 Rajab Quotes In Urdu

 

نماز وہ واحد حکم ہے جسے الله نے آسمان سے وحی کے ذریے نہیں اتارا

بلکہ اپنے محبوب حضرت محمّد صلى الله عليه وسلم کو آسمان پر بلا کر تحفے میں دیا

27 Rajab Quotes In Urdu

 

Shab-E-Miraj Wishes In Urdu

شبِ معراج نبی صلی اللہ علیہ وسلم مبارک

27 Rajab Quotes In Urdu

 

27 Rajab Quotes In Urdu

 

27 Rajab Quotes In Urdu

 

شبِ معراج کی رات ہے مالک
تجھے تیرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کا واسطہ
گنہگاروں کو بخش دے،
بیماروں کو شفا دے،
بے اولادوں کو اولاد دے اور ہم سب کو اپنے در کی حاضری عطا فرما۔۔
آ مین ثم آمین
یا ربّ العالمین

27 Rajab Quotes In Urdu

 

تمام اہلِ اسلام کو معراج نبی صلی اللہ علیہ وسلم مبارک ہو ۔۔

27 Rajab Quotes In Urdu

 

27 Rajab Nawafil

شب معراج کو ادا کی جانے والی نماز

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا

اس رات (یعنی رجب کی ۲۷ رویں رات ) عمل کرنے والوں کے لیے ایک سو سال کی نیکیوں کا ثواب ہے جو آدمی اس رات بارہ رکعات نماز پڑھے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ اور قرآن پاک کی کوئی دوسری سورت پڑھے ہر دورکعتوں کے بعد تشہد پڑھے اور آخرمیں سلام پھیرے۔

اس کے بعد یہ کلمات سو بار پڑھے۔

سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ سو مرتبہ اسْتَغْفِرُ اللهَ پڑھے سو مرتبہ درود شریف پڑھے اور اس کے بعد اپنے دنیوی و اخروی امور کے لیے جو دعاء چاہے مانگے صبح روزہ رکھے تو اللہ تعالیٰ اس کی تمام دعاؤں کو قبول فرمائے گا بشرطیکہ گناہ (کے کاموں) کی دعاء نہ ہو۔ (کنز العمال ، جلد ۱۲ ص ۳۱۲)

27 Rajab ki Fazilat

27 Rajab Quotes In Urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *