وقت نزع اور پانچ فرشتے

وقت نزع اور پانچ فرشتے
Spread the love

حضرت محمد کا فرمان ہے کہ “جب آدمی پر نزع کا عالم طاری ہوتا ہے تو اللہ اس کی طر ف پانچ فرشتے بھیجتا ہے۔

پہلا فرشتہ اس کے پاس اس وقت آتا ہے جب اس کی روح حلقوم (یعنی حلق) تک پہنچتی ہے ۔

وہ فرشتہ اسے پکار کر کہتا ہے : ” اے ابن آدم ! تیرا طاقتور بدن کہاں گیا ؟

آج یہ کتنا کمزور ہے ؟ تیری فصیح زبان کہاں گئی ؟ آج یہ کتنی خاموش ہے؟

تیرے گھر والے اور عزیز و اقرباء کہاں گئے؟ تجھے کس نے تنہا کر دیا؟“

پھر جب اس کی روح قبض کرلی جاتی ہے اور کفن پہنا دیا جاتا ہے تو

دوسرا فرشتہ اس کے پاس آتا ہے اور اسے پکار کر کہتا ہے

اے ابن آدم ! تو نے تنگدستی کے خوف سے جو مال و اسباب جمع کیا تھا وہ کہاں گیا ؟

تو نے تباہی و بربادی سے بچنے کے لئے جو گھر بنائے تھے وہ کہاں گئے؟

تو نے تنہائی سے بچنے کے لیے جو انس تیار کیا تھا وہ کہاں گیا ؟

پھر جب اس کا جنازہ اٹھایا جاتا ہے

تو تیسرا فرشتہ اس کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے

آج تو ایسے سفر کی طرف رواں دواں ہے کہ تو نے آج سے پہلے کبھی ایسا سفر نہیں کیا

آج تو ایسی قوم سے ملے گا کہ جسے آج سے پہلے کبھی نہیں ملا، آج تجھے ایسے تنگ مکان میں داخل کیا جائے گا

کہ آج سے پہلے کبھی ایسی تنگ جگہ میں داخل نہ ہوا تھا

اگر تو اللہ کی رضا پانے میں کامیاب ہو گیا تو یہ تیری خوش بختی ہے

اور اگر اللہ تجھ سے ناراض ہوا تو یہ تیری بدبختی ہے۔“ پھر جب اسے لحد میں اتار دیا جاتا ہے

تو چوتھا فرشتہ اس کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے

“اے ابن آدم ! کل تک تو زمین کی پیٹھ پر چلتا تھا اور آج تو اس کے اندر لیٹا ہوا ہے

کل تک تو اس کی پیٹھ پر ہنستا تھا اور آج تو اس کے اندر رورہا ہے

کل تک تو اس کی پیٹھ پر گناہ کرتا تھا اور آج تو اس کے اندر نادم وشرمندہ ہے۔

پھر جب اس کی قبر پر مٹی ڈال دی جاتی ہے اور اس کے اہل و عیال دوست واحباب اسے چھوڑ کر چلے جاتے ہیں

تو پانچواں فرشتہ اس کے پاس آتا ہے اور اسے پکار کر کہتا ہے

“اے ابن آدم ! وہ لوگ تجھے دفن کر کے چلے گئے ، اگر وہ تیرے پاس ٹھہر بھی جاتے تو تجھے کوئی فائدہ نہ پہنچا سکتے

تو نے مال جمع کیا اور اسے غیروں کے لئے چھوڑ دیا

آج یا تو تجھے جنت کے عالی باغات کی طرف پھیرا جائے گا یا بھڑ کنے والی آگ میں داخل کیا جائے گا۔

دعا

اللّٰہ رب العزت ہم سب کو ایمان پر استقامت نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا …. جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا

اے نورِ خُدا آکر آنکھوں میں سما جانا … یا در پہ بلا لینا یا خواب میں آجانا

  اے پردہ نشیں دل کے پردے میں رہا کرنا … جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا

میں قبر اندھیری میں گھبراؤں گا جب تنہا … امداد میری کرنے آجانا میرے آقا

روشن میری تربت کو اے نورِ خُدا کرنا … جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا

مجرم ہوں جہاں بھر کا محشر میں بھرم رکھنا … رسوائے زمانہ ہوں دامن میں چھپا لینا

مقبول دعا میری اے نورِ خُدا کرنا … جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا

 

If you want to read Urdu Islamic Stories You can read: Urdu Stories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *