اطاعت والدین کااجر

اطاعت والدین کااجر
Spread the love

اطاعت والدین کااجر

حضرت سلیمان علیہ السّلام آسمان و زمین کے درمیان ہوا میں اڑا کرتے تھے چنانچہ ایک دن جب کسی گہرے سمندر میں سے ان کا گزر ہوا تو دریا میں ہولناک موجیں اٹھتے دیکھ کر ہوا کو پھیل جانے کا حکم دیا

اور جناتوں کو دریا میں غوطہ لگا کر نیچے کا حال معلوم کرنے کا حکم دیا

جب حضرت سلیمان علیہ السلام کے حکم سے جنوں نے دریا میں غوطہ لگایا تو اس میں موتی کا ایک ایسا چمکدار قبہ دیکھا جس میں کوئی دروازہ نہ تھا

حضرت سلیمان علیہ السلام کو اس کی خبر دی گئی تو انہوں نے اس قبہ کو سمندر سے لانے کا حکم فرمایا

چنانچہ جنات نے اس کو سمندر سے نکال کر حضرت سلیمان علیہ السلام  کے سامنے پیش کیا جس کو دیکھ کر انہیں بہت تعجب ہوا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی جس سے وہ قبہ شق ہوا اور اس کا دروازہ کھل گیا

علیہ السلام تو حضرت سلیمان علیہ السلام  نے دیکھا کہ اس میں ایک نوجوان اللہ تبارک و تعالٰی کے سامنے سجدہ میں مشغول ہے تو حضرت سلیمان نے اس سے دریافت کیا کہ تم فرشتے ہو یا جن؟

تو اس نوجوان نے جواب دیا کہ میں انسان کی جنس سے ہوں ! اس کے بعد حضرت سلیمان علیہ السلام  نے دریافت فرمایا کہ آخر یہ بزرگی اور فضیلت تجھے کیونکر حاصل ہوئی ؟

اس نوجوان نے عرض کیا کہ حضرت ! مجھے یہ فضیلت اطاعت والدین اور ان کے ساتھ حسن سلوک کے سبب حاصل ہوئی ہے میں اپنی ضعیف والدہ کو اپنی پشت پر لا دے رہتا تھا اور ان کی دعا تھی کہ

اے میرے معبود ! تو اس کو سعادت عطا فرما کہ میرے مرنے کے بعد اس کا مقام ایسی جگہ میں متعین فرما جو نہ آسمان میں ہو نہ زمین میں۔

چنانچہ والدہ ماجدہ کے انتقال کے بعد جب میں ایک دریا کے کنارے گھوم رہا تھا تو میں نے سفید موتی کا ایک قبہ دیکھا جب میں اس کے پاس پہنچا تو اسکا دروازہ کھل گیا

اور میرے اندر داخل ہونے کے بعد قدرت الہی سے خود ہی بند ہو گیا مجھے نہیں معلوم کہ اب میں زمین میں ہوں یا آسمان میں یا ہوا میں؟ اللہ تعالیٰ اسی میں مجھے رزق عطا فرما دیتا ہے

حضرت سلیمان علیہ السلام نے دریافت کیا آخر اس میں تجھے روزی کس طرح حاصل ہوتی ہے؟
اس نے کہا

جب بھوکا ہوتا ہوں تو پتھر سے ایک درخت پیدا ہوتا ہے اور اس درخت سے پھل جس میں دودھ سے زیادہ سفید شہد سے زیادہ میٹھا اور برف سے زیادہ ٹھنڈا پانی نکلتا ہے جس کو میں کھا پی لیتا ہوں اور میرے سیراب ہو جانے پر خود ہی وہ درخت غائب ہو جاتا ہے

اس کے بعد حضرت سلیمان علیہ السلام نے دریافت فرمایا آخر تم اس قبہ میں دن اور رات میں کیونکر امتیاز کرتے ہو؟

تو اس نے جواب دیا کہ جناب ! جب صبح صادق طلوع ہوتی ہے تو یہ قبہ سفید ہو جاتا اور غروب آفتاب کے بعد اندھیرا- پس اس ذریعہ سے دن اور رات کو پہچان لیتا ہوں۔

اس کے بعد حضرت سلیمان علیہ السلام کی دعا سے وہ قبہ دریا کی گہرائی میں اپنے مقام کی طرف لوٹ گیا۔

حاصل

کیا خوب صلہ دیا اللّٰہ رب العزت نے  اطاعت والدین کا- ماں باپ کی خدمت کی کس قدر عظمت ہے

    بیشک جو والدین کی خدمت کرتا ہے وہ اپنی دنیا بھی اچھی کرتا ہے اور آخرت بھی، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے والدین کی صحیح معنوں میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے

آمین یارب العلمین ۔

If you want to read Urdu Islamic Stories You can read: Urdu Stories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *