12 Rabi ul Awal is a day of immense spiritual significance for Muslims around the world, as it marks the blessed birth of the Holy Prophet Muhammad (PBUH). This day symbolizes mercy, guidance, and the beginning of a new era of peace and light for humanity.
12 Rabi ul Awal reminds us to reflect on the life, character, and teachings of the Prophet (PBUH) and incorporate his Sunnah into our daily lives. From heartfelt gatherings to the recitation of Durood and community service, this day inspires Muslims to spread love, compassion, and unity.
For more content visit: website
Let us honor 12 Rabi ul Awal not just with celebrations, but by reviving the beautiful values of our Beloved Prophet (PBUH) stood for.
ربیع الاوّل کا چاند آپ سب کو بہت مبارک ہو
اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس مبارک مہینے کے صدقے میں ہم سب کے گناہ معاف فرمائے اور ہماری تمام جائز حاجات کو پورا فرمائے
آمین ثم آمین
ربیع الاول ۱۲- یومِ ولادتِ رسول ﷺ: ایک روح پرور دن
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ وہ دن کیسا ہوگا جب دنیا میں رحمت، ہدایت اور روشنی کی پہلی کرن ظاہر ہوئی؟
یہ دن کوئی عام دن نہیں بلکہ 12 ربیع الاول ہے – وہ دن جب اللہ تعالیٰ نے انسانیت پر سب سے بڑا احسان کیا اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کو اس دنیا میں بھیجا۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم اپنی زندگی کو حضور ﷺ کی سیرت کے مطابق ڈھالیں اور دنیا میں امن و محبت کو فروغ دیں۔
ربیع الاول ۱۲ کی تاریخی حیثیت
حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا کے بطن سے 571 عیسوی میں آپ ﷺ کی ولادت ہوئی۔
مقامِ ولادت: مکہ مکرمہ، محلہ بنی ہاشم۔
اس وقت پوری دنیا ظلم، اندھیرے اور جہالت میں ڈوبی ہوئی تھی۔
آپ ﷺ کی آمد نے دنیا کو نور، علم اور انصاف کی روشنی عطا کی۔
بے شک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں آپ ﷺ پر، اے ایمان والو!!! تم بھی آپ ﷺ پر درود و سلام بھیجو
جن کے آنے سے روشن ہوئے دو جہاں
ان کے قدموں کی برکت پہ لاکھوں سلام
اس دن کی دینی اور روحانی اہمیت
قرآن مجید میں فرمایا گیا
“وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ”
یعنی “ہم نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔”
یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم
درود و سلام کی کثرت کریں
سیرتِ نبوی ﷺ کا مطالعہ کریں
اپنی زندگی میں نبی ﷺ کے اخلاق کو اپنائیں
ربیع الاول۱۲ کے مبارک اقوال
دل کو سکون تب ہی ملتا ہے جب لبوں پر درود اور دل میں نبی ﷺ کی محبت ہو
نبی کریم ﷺ کی ولادت، اندھیرے میں روشنی کی پہلی کرن تھی۔
سچائی، رحم، انصاف، حلم، صداقت… سب کچھ ملتا ہے اگر سیرتِ محمد ﷺ کو پڑھا جائے۔
ربیع الاول ۱۲ صرف جشن کا دن نہیں، بلکہ نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل کا عزم کرنے کا دن ہے۔
ہماری کامیابی سیرتِ محمد ﷺ میں ہے، کسی اور فلسفے میں نہیں۔
وہ نبی جس نے بدلہ لینے کے بجائے معاف کرنا سکھایا۔
دل کو جو سکون درودِ پاک سے ملتا ہے، وہ کسی اور چیز سے نہیں۔
شرف مجھ کو بھی عطا ہواُن کی زیارت کا
فرشتے آتے ہیں جن کی چوکھٹ کو چومنے ﷺ
نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کا خلاصہ
محبت سے پیش آنا
معاف کرنا
انصاف کرنا
سچ بولنا
عاجزی اختیار کرنا
عبادت میں اخلاص رکھنا
ربیع الاول ۱۲ صرف جلوس اور خوشی کا دن نہیں، بلکہ یہ دن ہمیں سکھاتا ہے کہ
ہم اپنی زندگی کو سیرتِ طیبہ ﷺ کے مطابق بنائیں
ہر عمل میں اخلاق، ہمدردی اور سچائی کو اپنائیں
دوسروں کے حقوق کا خیال رکھیں اور عدل سے کام لیں
ربیع الاول ہمیں یاد دلاتا ہے کہ نبی ﷺ کی زندگی ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری زندگی میں سکون ہو، تو ہمیں ان کی تعلیمات کو اپنانا ہوگا۔
آئیے اس ۱۲ ربیع الاول پر ہم عہد کریں کہ نبی ﷺ کی سنت پر چلیں گے، درود شریف کو اپنی عادت بنائیں گے اور دنیا میں محبت، امن اور بھائی چارے کو عام کریں گے۔
Conclusion:
12 Rabi ul Awal is not just a historical date—it’s a reminder of the light, mercy, and wisdom that Prophet Muhammad (PBUH) brought into the world.
By learning from his life and embodying his teachings of compassion, justice, and humility, we can truly honor his legacy. Let this sacred day inspire us to walk in his footsteps and become a source of goodness for others.
ماہ ربیع الاوّل کا جمعہ ہے اے میرے رب العالمین
رحمتہ اللعالمین ﷺ کے صدقے میں ہمارے چھوٹے، بڑے، چھپے ہوئے اور پوشیدہ، جانے اور انجانے میں کیے گئے
تمام گناہ معاف فرما دے۔۔ ہم سب کی پریشانیوں اور غموں کو دور فرما دے۔ آمین ثم آمین