Motivational sayings are important in motivating and directing people towards their objectives and dreams. They encourage us and act as a source of our inner strength when we are going through difficult situations.
Positive change can be sparked by motivational quotes, which can inspire us to face challenges, go after our goals, and realize our full potential.
Here I am sharing exclusive Motivational Quotes and Islamic Motivational Quotes In Urdu to give you right Motivation towards worldly life as well as spiritual life..
So Share these motivational quotes and Islamic motivational quotes with your friends and family and let me know how much these helpful to motivate you in your life. So Let’s Get Started!
Some Of The Exclusive Motivational Quotes In Urdu Are Given Below
کوشش کریں آپ کے الفاظ خاموشی توڑیں کسی کا دل نہیں
لوگ دیکھتے ہی نہیں اور بول کر چلے جاتے ہیں
اُس کے بعد چاہے سننے والا آٹھ کے کھڑا بھی نہ ہو سکے ۔
دانا لوگ کہتےہیں کہ
جب کسی کے دل کا دروازہ آپ کے لیے بند ہو جائے نا تو اسے کھٹکھٹا کر اپنی عزت نفس نہ گرائیں
کیونکہ ڈھونڈنے سے وہ ملتا ہے جو بچھڑ گیا ہو وہ نہیں جو بدل گیا ہو۔
Islamic Motivational Quotes In Urdu
Islamic Motivational Quotes are especially important since they not only offer support and inspiration but also connect with their beliefs and values.
These Islamic sayings from the Prophet Muhammad (peace be upon him) and the Quran provide advice on a variety of life topics, such as faith, character, endurance, and kindness.
These Islamic Motivational Quotes remind Muslims of their moral and spiritual obligations, enjoining them to pursue perfection, look to Allah for strength, and show patience and thankfulness.
Islamic motivational quotes not only promote personal development but also a closer bond with one’s religion, highlighting the significance of leading a noble and purposeful life in accordance with Islamic teachings.
تمہارا رب تو ایسا ہے کہ ناں تو اسے نیند آتی ہے ناں ہی اونگھ ، پھر وہ تمہیں ستانے والی چیزوں سے انجان کیسے ہو سکتا ہے؟
تمہارا رب تو سمندروں کو سکون دینے والا ہے پھر وہ تمہاری گھبراہٹوں سے انجان کیسے ہو سکتا ہے؟
سورہ نمل میں ایک کیڑی کی آواز حضرت سلیمان علیہ السلام سن لیتے ہیں، تمہارا رب تو سلیمان علیہ السلام کا بھی رب ہے
پھر وہ تمہاری صداؤں سے انجان کیسے ہو سکتا ہے؟
ہر چیز کا جب ایک وقت مقرر ہے کوئی منہ سے چھین کے لے جا سکتا ہے مگر نصیب سے نہیں
تمہارے نصیب کی بارش کسی اور چھت پہ برس جائے یہ کیسے ہو سکتا ہے؟
وہ رب تو پتھر میں کیڑے کو بھی زرق دینے پہ قادر ہے پھر تمہارے لئے وہ کوئی رستہ ناں بنائے یہ کیسے ہو سکتا ہے؟
تم پریشان ہو نا اپنی خطاؤں سے؟؟ ارے وہ رب معاف کرنے والا ہے وہ تمہیں معاف نہ کرے یہ کیسے ہو سکتا ہے؟
یہ محرومیاں تمہیں خساروں کی طرف نہ لے جائیں اسی بات سے پریشان ہو ناں؟؟ ارے وہ تمہارا بہترین وارث ہے
اس رب کے ہوتے ہوئے تم یوں ضائع ہو بتاؤ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟
آغاز تلخ ہے تو کیا ہوا؟
تمہارے رب نے اختتام تمہارے لیے بہت خوبصورت لکھ رکھا ہے
تمہارا مقدر تمہاری زندگی نہیں بناتا ، تمہاراا للہ پر توکل ہے جو تمہاری زندگی بناتا ہے،
تمہارے پاس اب بھی دُعا کا اختیار ہے، تمہاری کہانی اب بھی ختم نہیں ہوئی۔
تمہاری توفیق ہی قبولیت کی سب سے بڑی دلیل ہے، تمہارا صبر گواہ ہے ، کے تمہارے لیے کن فیکون لکھا جا چکا ہے
اور تمہارے صبر کا صلہ اب تمہیں مل کر رہے گا۔
کیوں مایوس ہیں زندگی سے؟؟
وہ رب کریم جو بی بی مریم علیہ السلام کو بند حجرے میں بے موسمے پھل بھیج سکتا ہے
جو حضرت زکریا علیہ السلام کو بڑھاپے میں صاحب اولاد بنا سکتا ہے
وہ میری اور آپ کی زندگیوں میں خزاں ختم کر کے بہار بھی تو بھیج سکتا ہے۔
کیونکہ وہ قادر ہے وہ قدیر ہے مقتدر ہے بس اس پر حضرت زکریا علیہ السلام جیسا توکل رکھیں کہ
وہ رب کریم کسی بھی موڑ پر ہر چیز اور ہر کام کرنے پر قادر ہے
جھے سورۃ یوسف بہت پسند ہے، قرآن میں اللہ نے اسے بہترین سرگزشت کہا ہے، میں بار بار اس سورۃ کو پڑھنا چاہتی ہوں، اس سورۃ مبارکہ میں زندگی گزارنے کا قرینہ سکھایا گیا ہے، ہر رشتے کی حقیقت دکھائی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ جب سب چھوڑ دیتے ہیں ناں
تب بھی ایک اللہ ہی ہے جو آپ کو تھامے رکھتا ہے اور ہر گز گرنے نہیں دیتا، جب بھی کبھی کوئی دل دکھاتا ہے تو سورۃ یوسف پڑھ لیا کریں
اس سے بہت صبر، حوصلہ اور ہمت ملتی ہے، یقین سا ہونے لگتا ہے کہ
جیسے اللہ تعالیٰ نے حضرت یوسف علیہ السلام کو سخت آزمائش میں تنہا نہیں چھوڑا تھا
ایسے ہی وہ اللہ آپکو تنہا نہیں چھوڑے گا، جس طرح اللہ نے یوسف علیہ السلام کو کنویں کی گہرائیوں سے نکال کر
مصر کے تخت پر پہنچایا تھا ایسے ہی اللہ آپکو بھی غموں کی گہرائیوں سے نکال کر خوشیوں کی بلندیوں پر پہنچا دے گا
فاصلہ تُمہارا اللّٰہ سے ہے، اللّٰہ کا تُم سے نہیں
جسے تُم میلوں کی دوری سمجھ رہے ہو وہ تو بس تُمہاری ایک پُکار کی بات ہے، جو آواز دیوار کے اُس پار نہیں جا سکتی وہ اُسے سات آسمانوں کے اُس پار سُن لیتا ہے، تو پھر کیا ہے ایسا جو تمہیں اب بھی اُس سے مانگنے سے روکے ہوئے ہے…؟؟؟
جس نے یہ دل بنایا ہے اُس سے بہتر اِس دل کا حال اور کون جان سکتا ہے؟ تُم اُس پر توکل رکھ کر چلو تو سہی، تمہاری ایک دُعا تمہارے اور معجزوں کے درمیان آنے والی ہر رُکاوٹ چیر دیتی ہے، تو پھر توکل رکھو وہ اُنہیں ہی وسیلہ بنا دے گا جو تمہارے لیے رُکاوٹ بنے ہوئے ہیں
جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کیلئے سمندر کے بیچ ؤ بیچ راستہ بنا سکتا ہے وہ تمہارے لئے بھی راستہ بنا دیگا، جہاں تمہاری کوششیں ناکام ہوجاتی ہیں. وہاں سے اُس کے “کُنّ” “کے معمالات شروع ہوتے ہیں.
اَللّٰہُ نُوۡرُالسَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ
یا اللہ بھر دے میرے دل کو اپنے نور سے”
آمین ثم آمین
یقین جانیے، آپ کی زندگی میں ابھی بہت سے خوشگوار لمحات آنے والے ہیں
یقین کیجیے، اللہ تعالیٰ نے ہر مشکل کیساتھ آسانی بھی رکھی ہے
ہمت مت ہاریے، اللہ پر توکل رکھیے اور ایک نئے دن کا آغاز ، ایک نئی امنگ کیساتھ کیجیے،
ان شاء اللہ سب بہترین ہو گا، آپ کا سورج بھی چڑھے گا اور دنیا دیکھتی رہ جائیگی
مسکرائیے کیونکہ رونے سے کبھی مسئلے حل نہیں ہوئے، وہ جو تمہارا ربّ ہے ناں،
اسے تم اور تمہارا دل بے حد عزیز ہے ،
وہ تمہیں فقط تمہاری خواہش نہیں بلکہ وہ تمہیں چاہتوں کا پورا جہان دینا چاہتا ہے، اپنے رب کی رحمت سے کبھی مایوس مت ہونا۔
ایک دن تم خود یہ کہہ اٹھو گے کہ بے شک میرے رب کی محبت بہت وسیع ہے تم جلد یہ جان جاؤ گے
کہ جب اللہ تعالٰی ،“کن” کہتا ہے نا تو چیزیں کیسے ‘ہو’ جاتی ہیں۔ خیال سے باہر گمان سے باہر
Motivational Quotes In Urdu For Dua
ہم نہیں جانتے کہ “اللہ نے ہمارے لئے کیا سوچ رکھا ہے
ہم نہیں جانتے کہ ” اللہ” نے ہم تک ہماری چاہت پہچانے کے کتنے انتظامات کر رکھے ہیں
ہم نہیں جانتے کہ اس دیری کے بعد ہماری ہر اس دعا کی قبولیت” ہے جو ہم ہمیشہ مانگا کرتے تھے ۔
ہم نہیں جانتے جس کی ایک تجلی پڑنے سے “کوه طور” راکھ ہو جائے اس کا ایک حکم کیا سے کیا کر سکتا ہے؟
ہم نہیں جانتے ہمارے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے اس نے کیسی کیسی تد بیریں بنا رکھی ہیں۔ اور ہم کو
توڑنے میں ہی اس نے سبھی راز چھپا رکھے ہیں اور اختتام میں ہی ہماری رضا کو ہی ہمارا مقدر لکھ رکھا ہے۔
” ہمیں چاہیے کہ ہم بس دعا کرتے رہیں اور سب کچھ “اللہ ربّ العزت” کے سپرد کر دیں”
کیونکہ اللہ سننے والا بخشنے والا اور بڑا مہربان ہے
یہ ناممکن ہے کہ اگر آپ اللہ کی خاطر کوئی چیز اپنائیں یا ترک کر دیں
آپ اللہ کی خاطر کوئی چیز اپنائیں یا ترک کر دیں اور اللہ آپ کو اس کے بعد تسکین قلب کے لیے
اس سے بہتر یا بر ترشے عطانہ فرمائے۔
Motivational Quran Quotes
Conclusion
In summary, motivational sayings and Islamic are essential for energizing and directing us as we face the difficulties of life.
By guiding our behavior in accordance with our beliefs and moral principles, these proverbs not only uplift our spirits and inspire us to achieve our goals, but they also fortify our spiritual basis.
By spreading these sayings among friends and family, you can inspire and uplift them, creating a community of people who share similar goals and values.
Thanks for your time. If you liked the post, please do share it with your friends and family. want to read more check out: One Line Quotes In Urdu