Islamic Stories | شوہر کی اطاعت و نافرمانی کا نتیجہ

Islamic Stories شوہر کی اطاعت و نافرمانی کا نتیجہ
Spread the love

Another Islamic Story titled ” شوہر کی اطاعت و نافرمانی کا نتیجہ  ” I am presenting here to boost your Faith on Allah Almighty..  Share it with your Loved ones, and drop a comment for any suggestion.

 کہا جاتا ہے کہ ایک نوجوان سخت بیمار ہوا جس پر اس کی والدہ نے نذرمانی کہ اللہ تعالیٰ میرے بیٹے کو شفاء عطا فرمادے تو میں سات دن کے لئے دنیا سے نکل جاؤں گی

چنانچہ شافی مطلق نے مریض کو شفا عطا فرمادی مگر وہ عورت اپنی نذر پوری نہ کر سکی اس کے بعد اس عورت نے خواب دیکھا کہ کوئی بزرگ فرما رہے ہیں

اے خدا کی بندی ! تو اپنی نذر پوری کرتا کہ خدا کی باز پرس سے محفوظ رہ سکے صبح ہوئی تو اس عورت نے اپنے لڑکے کو بلا کر تمام واقعہ بیان کیا اور اس سے کہا کہ قبرستان میں میرے لئے قبر کھود کر مجھے اس میں دفن کر دے

چنانچہ لڑکے نے اپنی والدہ کے حکم کی تعمیل کی اور اسے زندہ ہی دفن کر دیا اور اس عورت نے قبر میں دعا کی کہ

اے میرے پروردگار ! میں نے اپنی وسعت کے مطابق اپنی نذر پوری کر دی اب تو مجھے قبر کی آفتوں سے محفوظ رکھنا

اتنے میں کیا دیکھتی ہے کہ اس کے سر کی جانب ایک روشن دان ہے عورت نے اس روشندان میں جھانکا تو ایک باغ نظر آیا جس میں دو عورتیں موجود تھیں جنہوں نے اس عورت کو آواز دی کہ بی بی ہمارے پاس چلی آو

خدا کی قدرت سے وہ روشن دان کشادہ ہو گیا اور جس سے نکل کر وہ عورت باغیچے میں ان دونوں عورتوں کے پاس جا پہنچی اور وہاں پہنچ کر اس نے دیکھا کہ باغ میں ایک پاکیزہ حوض ہے

جس پر وہ دونوں عورتیں بیٹھی ہوں اس عورت نے ان دونوں کے پاس پہنچ کر ان دونوں کو سلام کیا لیکن ان میں سے کسی نے سلام کا جواب نہیں دیا اس عورت نے ان سے پوچھا کہ تم تو ابھی ٹھیک تھیں آخر میرے سلام کے جواب سے کیا مانع پیش آیا ؟

اس کو ان  دونوں عورتوں نے جواب دیا کہ سلام تو اطاعت و بندگی ہے اور ہم یہاں اس سے روک  دیئے گئے ہیں۔ اتنے میں یہ عورت کیا دیکھتی ہے۔ کہ ان دونوں عورتوں میں سے ایک کے سر پر ایک پرندہ اپنے بازؤں سے ہوا کر رہا ہے اور دوسری عورت کے سر پر ایک پرندہ اپنی چونچ مار رہا ہے

یہ دیکھ کر اس عورت نے پہلی عورت سے دریافت کیا کہ تمہاری اس فضیلت کا سبب کیا ہے؟

اس نے جواب دیا کہ میں دنیا میں اپنے شوہر کی فرمانبردار بیوی تھی اور میرے دنیا سے رخصت ہوتے وقت میرا شوہر مجھ سے خوش تھا ، بس اسی اطاعت گزاری کے صلے میں اللہ تعالٰی نے مجھے اپنی اس نعمت سے نوازا ہے۔

پھر اس نے دوسری عورت سے معلوم کیا کہ بی بی آخر تمہاری اس کلفت کا سبب کیا ہے؟

تو اس نے بتایا کہ میں تھی تو نیک بخت مگر شوہر کی فرمانبردار نہ تھی اور میرے دنیا سے رخصت ہوتے وقت میرا شوہر مجھ سے ناخوش تھا لہذا میری نیک بختی کا صلہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ باغ عطا فر مایا لیکن شوہر کی نافرمانی اور ناراضگی کے باعث میں اس عذاب میں مبتلا ہوں

لہذا میں تم سے درخواست کرتی ہوں کہ جب تم دنیا میں واپس جاؤ تو میرے شوہر سے میرے لئے سفارش کرنا ممکن ہے کہ وہ مجھے معاف کر دے اور راضی ہو جائے ۔

چنانچہ جب اس مدفونہ عورت پر سات دن گزر چکے تو ان دونوں عورتوں نے اس کو بتایا کہ دیکھو اب تم اپنی قبر میں چلی جاؤ تمہارا لڑکا آیا ہوا ہے۔

اس بات کو سن کر اس عورت نے اپنی قبر میں آکر دیکھا تو معلوم ہوا کہ اس کا لڑ کا قبر کھود رہا ہے پھر جب وہ لڑکا اپنی والدہ کو لے کر گھر پہنچا تو خبر مشہور ہوگئی کہ فلاں عورت اپنی نذر پوری کر کے قبر سے نکل کر آئی ہے۔

اس خبر کو سن کر جوق در جوق لوگ اس کی ملاقات کو آنے لگے جن میں اس عورت کا شوہر بھی تھا جس نے اس عورت سے اپنی سفارش کی درخواست کی تھی

اس عورت نے اس شخص سے اس کی بیوی کا تمام حال بیان کیا اس کی سفارش کی جس پر اس شخص نے کا قصور معاف کر دیا

تو اس عورت نے خواب میں دیکھا کہ اس کی بیوی اس سے کہہ ے کہ بی بی تیری وجہ سے اللہ نے مجھے عذاب سے نجات دے دی

تیرے بھی اللہ گناہ معاف کرے اور تجھے اس کی بہتر جزا عطا فرمائے۔ (بحوالہ حکاتیوں کا گلدستہ )

حاصل

 شوہر کی فرمانبرداری کا کتنا بڑا صلہ ہے اللہ تعالی ہماری تمام بہنوں کو شوہر کی  اطاعت و فرمانبرداری

اور ہر آن حقوق العباد کی فکر کرنے اور اسے پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے

آمین یارب العالمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *