Islamic Stories are are full of inspiration and give you a religious mindset to a positivity towards one’s life.. Let’s read today’s story and do write a comment .
حضرت صعصعہ بن ناجیہ رضی اللہ عنہ دروازه رسول الله ﷺ پر کلمہ پڑھنے آے مسلمان ہونے کے بعد نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں عرض کرنے لگے
:یا رسول الله ﷺ ایک بات پوچھنی ہے حضور ﷺ نے فرمایا پوچھو
کہنے لگے یا رسول اللہ ﷺ دور جاہلیت میں ہم نے جو نیکیاں کی ہے ان کا بھی اللہ ہمیں آجر عطا کرے گا ؟؟
كيا اُسکا بھی آجر ملے گا ؟؟
تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا تو بتا تُو نے کیا نیکی کی ؟؟
تو کہنے لگے یا رسول الله ﷺ میرے دو اونٹ گم ہوگئے میں اپنے تیسرے اونٹ پر بیٹھ کر اپنے دو اونٹوں کو ڈھونڈنے نکلا
میں اپنے اونٹوں کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے جنگل کے اُس پار نکل گیا جہاں پرانی آبادی تھی وہاں میں نے اپنے دو اونٹوں کو پا لیا
ایک بوڑھا آدمی جانوروں کی نگرانی پر بیٹھا تھا اُس کو جا کر میں نے بتایا کہ یہ دو اونٹ میرے ہیں
وہ کہنے لگا یہ تو چرتے چرتے یہاں آگئے تھے تمہارے ہیں تو لے جاؤ
انہی باتوں میں اس نے پانی بھی منگوا لیا چند کھجوریں بھی آ گئیں میں پانی پی رہا تھا کھجوریں بھی کھا رہا تھا
کہ ایک بچے کے رونے کی آواز آئی تو بوڑھا پوچھنے لگا
بتاؤ بیٹی آئی کہ بیٹا ؟؟
میں نے پوچھا بیٹی ہوئی تو کیا کرو گے ؟؟؟؟
کہنے لگا اگر بیٹا ہوا تو قبیلے کی شان بڑھائے گا اگر بیٹی ہوئی تو ابھی یہاں اُسے زندہ دفن کرا دوں گا
میں اپنی گردن اپنے داماد کے سامنے جھکا نہیں سکتا میں بیٹی کی پیدائش پر آنے والی مصیبت برداشت نہیں کر سکتا
میں ابھی دفن کرا دوں گا
حضرت صعصعہ بن ناجیہ رضی اللہ عنہ فرمانے لگے یا رسول الله ﷺ یہ بات سن کے میرا دل نرم ہوگیا
میں نے اسے کہا پھر پتہ کرو بیٹی ہے کہ بیٹا ہے اس نے معلوم کیا تو پتہ چلا کہ بیٹی آئی ہے
میں نے کہا کیا واقعی تو دفن کرے گا ؟؟؟؟
کہنے لگا ہاں ! میں نے کہا دفن نہ کر مجھے دے دے میں لے جاتا ہوں
يا رسول الله ﷺ وہ مجھے کہنے لگا
اگر میں بچی تم کو دے دوں تو تم کیا دو گے ؟؟
میں نے کہا تم میرے دو اونٹ رکھ لو بچی دے دو
کہنے لگا نہیں دو نہیں یہ جس اونٹ پہ تو بیٹھ کے آیا ہے یہ بھی لیں گے
حضرت صعصعہ بن ناجیہ رضی اللہ عنہ عرض کرنے لگے ایک آدمی میرے ساتھ گھر بھیجو یہ مجھے گھر چھوڑ آئے میں یہ اونٹ اسے واپس دے دیتا ہوں
یا رسول الله ﷺ میں نے تین اونٹ دے کر ایک بچی لے لی
اس بچی کو لا کے میں نے اپنی کنیز کو دیا نوکرانی اُسے دودھ پلاتی یا رسول الله ﷺ وہ بچی میرے داڑھی کے بالوں سے کھیلتی وہ میرے سینے سے لگتی- حضور ﷺ پھر مجھے نیکی کا چسکا لگ گیا پھر میں ڈھونڈنے لگا
کہ کون کون سا قبیلہ بچیاں دفن کرتا ہے یا رسول الله ﷺ میں تین اونٹ دے کے بچی لایا کرتا
يا رسول الله ﷺ میں نے 360 بچیوں کی جان بچائی میری حویلی میں تین سو ساٹھ بچیاں پلتی ہیں
حضور ﷺ مجھے بتائیں کیا میرا مالک مجھے اس کا اجر دے گا ؟
کہتے ہیں کہ حضور پاک ﷺ کا رنگ بدل گیا داڑھی مبارک پر آنسو گرنے لگے انہوں نے مجھے سینے سے لگایا میرا ماتھا چوم کے فرمانے لگے
یہ تجھے اجر ہی تو ملا ہے رب نے تجھے دولتِ ایمان عطا کر دی ہے
نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمانے لگے
یہ تیرا دنیا کا اجر ہے اور تیرے رسول ﷺ کا وعدہ ہے قیامت کے دن رب کریم تمہیں خزانے کھول کے دے گا۔
اللَّهُمَّ صَل عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَ بَارِكْ وَسَلَّم
سبحان اللّٰہ ۔ یا اللّٰہ ایسا ایمان اور ایسی استقامت ہم سب کو نصیب فرما اور اپنے نیک بندوں میں شامل فرما ۔ آمین یا ربّ العالمین
(المستدرک بن حاکم )