16 December Black Day is observed as a “black day” in Pakistan to commemorate the tragic and devastating incident of the Army Public School (APS) attack in Peshawar, which occurred on December 16, 2014.
On this day, terrorists stormed the school and mercilessly killed 132 children and 9 staff members, making it one of the deadliest attacks in Pakistan’s history.
The nation marks this day to remember the innocent lives lost in this horrific act of terrorism and to honor their memory.
The APS attack was a shocking and tragic event that deeply impacted the entire country, leading to increased efforts to combat terrorism and promote peace and security.
Black Day Quotes are here to read in urdu..
16 December Black Day Quotes In Urdu
سانحہ اے پی ایس پشاور
سانحہ پشاور کو 9 برس بیت گئے مگر آج بھی یوں لگتا ہےکہ جیسے یہ کل کی بات ہو۔۔ اور یہ بات سچ ہے کہ اس سانحہ کے بعد ہمارے ملک نے کبھی کوئی قابلِ قدر ترقی اور خوشحالی نہیں دیکھی۔ دیکھتا بھی کیسے؟؟ جس گھڑی معصوم بچوں کا خون اس پاک سر زمین پر پڑا تب سے آج تک ہمارے ملک پر ترقی کے دروازے بند ہیں۔ ذرا تو سوچیں
کیا یہ سر زمین ان شہداء کے خون کا قرض کبھی چکا پائے گی؟؟
اس دن کے کرب کو لفظوں میں بیان کرنا ناممکن ہے۔
کتنے ہی بچے ایسے ہوں گے جنہوں نے ماما سے کہا ہو گا کہ آ ج میں نے اسکول نہیں جانا،
میرا اسکول جانے کو جی نہیں چاہ رہا یا میرا آ ج موڈ نہیں ہے ۔
تو ماؤں نے کسی ٹیسٹ ، اسائمنٹ اور پیپر میں پیچھے نا رہ جانے کے ڈد سے بہلا کے اپنے بچوں کو اسکول بھیجا ہو گا۔ یہ مائیں کب جانتی تھیں کہ ان کے بچے شہادت جیسے عظیم درجے پر فائز ہو کر سب سے آ گے نکل جائیں گے۔ اور یہ تو آپ جانتے ہیں ناں کہ سب سے مشکل ٹیسٹ تو آ خرت کا ہے یہ تمام بچے اور ان کے اساتذہ جو اس سانحہ میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے وہ اس فانی دنیا اور آخرت کے تمام امتحانوں میں کامیاب ہو گئے۔
اللّٰہ ربّ العزت سے دعا ہے کہ وہ اے پی ایس کے تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے والدین کو اس دن اور تمام عمر صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین
بچے 144 خواب 144 خاندان 144 قائدین
ایک گھنٹے میں سب چلے گئے۔
وہ تمام خوبصورت، معصوم روحیں سکون میں رہیں آمین ثم آمین
دوبارہ کبھی نہیں انشاء اللہ
انہوں نے اس قوم کے لیے جو قربانیاں دیں اسے ہم کبھی نہیں بھولیں گے
دوبارہ کبھی نہیں انشاء اللہ
سب سے چھوٹے تابوت سب سے بھاری ہوتے ہیں۔
اگر ملالہ نوبل پرائز اور ان تمام ایوارڈز کی حقدار تھی جو اس پر گزری
تو وہ تمام بچے جو اے پی ایس میں شہید ہوئے یا تکلیفیں اٹھائیں..وہ پوری دنیا کی طرف سے زندگی بھر کی سلامی کے مستحق ہیں۔
“اس نے مجھے بتایا کہ وہ آ ج اسکول نہیں جانا چاہتا
لیکن میں نے اسے زبردستی موت کے ہاتھوں میں دے دیا۔
‘پشاور اسکول حملے میں اپنے بچے کو کھونے والی ماں کے الفاظ۔”
APS Black Day Quotes
ایک وار تم نے میری قوم کے بچوں پر کیا تھا
Black Day Quotes In Urdu