Islamic quotes in Urdu are a source of inspiration and guidance for millions of Muslims around the world.
These quotes are derived from the teachings of Islam, the Holy Quran, and the sayings of the Prophet Muhammad (peace be upon him). They offer wisdom, comfort, and guidance on how to live a virtuous and fulfilling life.
So Lets get started this journey and share these Islamic quotes with your friends and family member as Sadq e Jariya.
150+ Best Islamic Quotes In Urdu With Beautiful Images
Whether it’s about love, patience, hope, or the meaning of life, these quotes provide a roadmap for those seeking to understand the essence of Islam and how to apply its teachings in their daily lives.
قرآن کہتا ہے
میں تمہاری قبر میں تمھارے ساتھ ہونگا
مجھے پڑھتے رہو میں تمہارا حق ادا کرونگا
الله بہتر کرے گا لیکن اگر الله نے بہتر نہ کیا
توایمان رکھو الله بہترین کرے گا
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
تو کرتا وہ ہے جو تو چاہتا ہے، پر ہوتا وہ ہے جو میں چاہتا ہوں
تو وہ کر جو میں چاہتا ہوں ،پھر وہ ہوگا جو تو چاہتا ہے
حضرت محمّد صلى الله عليه وسلم نے فرمایا کے جب بندہ کہتا ہے
یا رب، یا رب، یا رب، تو الله فرماتا ہے مانگ تجھے عطا کیا جاۓ
ایک ہی سوال سات سو بار دوہرایا گیا
میرے محبوب صلى الله عليه وسلم کیا مانگتے ہو ؟
ایک ہی جواب آیا میری امت کی مغفرت
اللہ اس زبان سے نکلی کوئی دعا رد نہیں کرتا
جو اس کے محبوب صلی اللہ علیه وآلہ وسلم پر درود بھیجتی ہے
زندگی کی ہر ایک ٹھوکر یہی احساس دلاتی ہے
کے اے الله میرا تیرے سوا کوئی نہیں
ایک دوسرے کے رزق پرہرگز نظر مت رکھو
کیونکہ رب سے بہتر کوئی تقسیم کرنے والا نہیں ہے
دے اتنی لذت اپنے سجدوں میں اے الله
اس بے وفا دنیا کو یاد کرنے کا وقت ہی نہ ملے
اور پھر یوں ہوا ہر ٹوٹتی ہوئی امید مجھے رب سے جوڑتی گئی
رونے والی آنکھیں مانگورونا سب کا کام نہیں
ذکر محبت عام ہے لیکن سوز محبت عام نہیں
یا اللہ سلامتی والا دل، ذکر والی زبان اور رونے والی آنکھیں نصیب فرمادے۔ آمین
Best Dua In Urdu
اے ہمارے پیارے پروردگار
ہمیں اچانک موت سے بچانا، اور موت سے پہلے ہمیں اپنے گناہوں کی معافی اور مغفرت مانگنے کی توفیق عنایت فرمانا۔
آمین یا رب العالمین
یا الله ہمیں دوزخ کی آگ سے محفوظ رکھ اور
ہمیں نیک عمل کرنے کی توفیق عطا فرما آمین
الله کو بہت پیارے ہیں وہ لوگ جو سخت مشکل میں
صرف اور صرف الله سے مدد مانگتے ہیں
Islamic Quotes about Patience
اپنے رب پر بھروسہ رکھو کیونکہ الله ہمیں وہ نہیں دیتا
جو ہمیں اچھا لگتا ہوتا ہے الله ہمیں وہ دیتا ہے جو ہمارے لیے اچھا ہوتا ہے
دل لگائیں ! مگر خالق سے مخلوق تو ویسے بھی وفا کے لائق نہیں
اگر کوئی چاہنے والا آپ کو رپلائی نہ کرے تو بے وفا ٹھہرے
اور آپ آذان سن کے نماز نہ پڑھیں تو؟؟
اے بندے جس نے تجھے بنایا اس سے بہتر تجھے
اور کون سمجھے گا بس اس پر بھروسہ رکھ
یا الله مجھے ایسا بنا دے کہ تجھے پسند آ جاؤں آمین
یہ نہ سوچو کے الله دعا کو فوراً قبول کیوں نہیں کرتا
یہ شکر کرو کے اللہ تعالی تمہارے گناہوں کی سزا فوراً نہیں دیتا
Beautiful Islamic Quotes
جب اللہ تعالی کسی بندے سے دوستی کرنا چاہتا ہے
تو اس کی زبان پر اپنا ذکر اور دل پر اپنی فکر کے دروازے کھول دیتا ہے
خدا کی محبّت کا اندازہ بھی کمال ہے سب
کچھ دے کر کہتا ہے ، ہے کوئی مانگنے والا؟
میں الله سے قطرہ قطرہ نہیں سمندر مانگتی ہوں میں
الله سے بہتر نہیں بہترین مانگتی ہوں کیوں
کے میں جانتی ہوں کے سب اسکے اختیار میں ہے
جو نماز نہیں پڑھتا وہ سکون کا مطلب نہیں جانتا
کسی انسان کے لیے ساری رات رو کے دیکھو مزید پریشان ہوجاؤ گے
لیکن الله کی یاد میں ایک آنسوں بہا کر دیکھو دل پر سکون ہوجاے گا
الله کی نہ فرمانی سے انسان پریشان ہی رہتا ہے چاہے بادشاہ ہی کیوں نہ ہو
اس کائنات میں صرف الله کی رحمت کی دکان ایسی ہے
جہاں خریداری کے لیے اگر جیب میں کوئی نیکی نہ ہو تو
آپ ہاتھوں پر کچھ آنسوں رکھ کر جو چاہیں لے سکتے ہیں
Inspirational Islamic Quotes
مایوس وہ ہوتا ہے جو الله پہ یقین نہیں رکھتا اور
محروم وہ ہوتا ہے جو الله کی نعمتوں کا شکر ادا نہیں کرتا
الله کے اتنے قریب ہو جاؤ کہ تم دعا مانگو اور فرشتے آمین کہیں
اور کچھ لوگوں کو وہ موسی علیہ السلام کی طرح لاڈلہ رکھتا ہے، انھیں تکلیف دیتا ہے، آزماتا ہے انتظار کرواتا ہے۔
لیکن پھر انکے لیے سمندر سے رستہ نکالتا ہے۔ انھیں فرعون جیسوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ انھیں پاکیزہ ہمسفر عطا کرتا ہے اور
ان کے ذکر کو امر کر دیتا ہے. کس نے کہا کہ لاڈلوں کو تکلیفیں نہیں ملتی؟ انھیں تو فرعون جیسوں سے لڑنا پڑتا ہے۔
تکلیفیں تو سب کو ملتی ہیں مگر اسکے حصے میں زیادہ آتی ہیں جو محبوب ہوتا ہے
وہ سب جانتا ہے دلوں کے حال بھی اور خیالوں کے راز بھی
ہر چیز بنا مانگے مل جاتی ہے سوائے ہدایت کے وہ طلب کرنے پر ہی ملتی ہے۔
جب بھی تم یقین کے ساتھ اس کے روبرو دُعا کیلئے اپنے ہاتھ اُٹھاؤ گے، تب اُسے ” الْمُجِیب ” پاؤ گے۔
بہت شدید خواہش اور خلوص سے مانگنے کے بعد بھی اگر آپ محروم رہ جائیں تو اس محرومی کو
اپنی ذات پر بوجھ نہ سمجھیں اور یہ بات یاد رکھیں کہ اللہ جانتا ہے کہ آپ کے لیے بہتر کیا ہے اور کیا نہیں
Bharosa Islamic Quotes
جب زلیخا نے یوسف کو بہکانا چاہا تو تمام دروازے بند تھے۔ حضرت یوسف کو پتہ تھا تمام دروازے بند ہیں
آپ پھر بھی دروازوں کی طرف لپکے ایک ایک کر کے سارے دروازے کھلتے گئے۔
جب کبھی تمہیں لگے کہ تمہارے لیے دروازے بند ہیں تو بس اتنا جان لینا
تمہارا اور یوسف کا اللہ ایک ہی ہے۔
ایسا دروازہ بنیں جس سے خیر داخل ہو،
اگر ایسا نہیں کر سکتے تو وہ کھڑ کی بنیں جس سے روشنی گزرے،
اگر ایسا بھی نہیں کر سکتے تو ایسی دیوار بنیں جو تھکے ہوؤں کو سہارا دے
کیونکہ اللہ کی مخلوق سے محبت ہی اللہ سے محبت ہے
گھبرائیں نہیں !!! میرے اور آپکے معاملات جسکے سپرد ہیں
وہ بہت غفور الرحیم ہے وہ سب بہتر کرے گا ۔
رب العالمین تک پہنچنے کے لئے
رحمت اللعالمین کی پیروی کرنا بہت ضروری ہے
یہ درد بھی کیا کمال کی چیز ہے
جب بھی ملا اللہ سے ملنے کا موقع ملا
انسان کی طاقت اور بساط صرف اتنی ہے کہ وہ سانس لینے پر بھی
الله کی مرضی کا محتاج ہے
عبادت اور محبت میں سچی خوشی تب ملتی ہے
جب دل منافقت سے پاک ہو ۔
پھر وہ تمھاری من پسند چیز تم تک لائے گا مقرہ وقت پر اور تم حیران رہ جاؤ گے۔
ایک میری محبت ہے ایک اللہ کی محبت ہے۔
میں اُس کی عبادت کرتا ہوں یہ میری محبت ہے۔ وہ مجھے عبادت کی توفیق دیتا ہے یہ اس کی محبت ہے۔
میں کڑوروں میں کھڑا اسے پکارتا ہوں یہ میری محبت ہے۔ وہ کڑوروں میں میری پکار سنتا ہے یہ اس کی محبت ہے۔
بے شک اس کی محبت ہر شے پر بھاری ہے
کہہ دو کہ دُنیا کی سب سے خوبصورت کتاب قرآن پاک ہے
اللہ پاک نے جن لوگوں کو تمہاری زندگی سے نکال دیا ہے ان کی فکر نہ کر و
اللہ وہ سب جانتا ہے جو تم نہیں جانتے اللہ کی رضا میں راضی رہنا سیکھو بہتر نہیں بہترین ملے گا۔
” یہ جو زندگی میں دکھ ہوتے ہیں ناں یہ ضروری ہوتے ہیں یہ ہمیں اُسی در پہ لے جاتے ہیں اسی رب کے پاس۔ جیسے بچہ چوٹ کھا کے ماں کی طرف بھاگتا ہے ناں بالکل ویسے ہی ہم بلبلاتے ہوئے اللہ کی طرف بھاگتے ہیں اور اسی سے رجوع کرتے ہیں۔
“جب ہمیں درد ہوتا ہے، کوئی اور در نہیں ملتا۔ جب کوئی بھی سہارا نہیں رہتا جب سانسیں تنگ سی ہونے لگتی ہیں، جب ہم ٹھکرائے جاتے ہیں، جب ہم رلائے جاتے ہیں ، تب تب ہم صرف اللّٰہ کو پکارتے ہیں
اور وہ رحمان و رحیم بادشاہ ہمیں سمیٹ لیتا ہے اپنی رحمت کے ساتھ ۔
لوگ آپ سے ناراض ہوسکتے ہیں، آپ کا برا سوچ سکتے ہیں، آپ کے بارے میں جھوٹ بول سکتے ہیں
لیکن آپ سے آپ کا نصیب کوئی نہیں چھین سکتا
خوش رہیں اس یقین کے ساتھ کہ جب اللہ راضی تو سب راضی اور جب اللہ عزت دیتا ہے تو کوئی ذلیل نہیں کرسکتا۔
اور جب اللہ عزت دیتا ہے تو کوئی ذلیل نہیں کرسکتا۔
عرش والے سے رابطہ مضبوط ہو تو
فرش والے کچھ نہیں بگاڑ سکتے
اور تمھاری تقدیر اتنی دفعہ بدلتی ہے جتنی دفعہ تم اللہ سے رجوع کرتے ہو
راستہ ایک ہی تھا
حضرت موسیٰ علیہ السلام گزر گئے۔ اور فرعون ڈوب گیا
یقین راستے پر نہیں اللہ پر کرو۔
Motivational Islamic Quotes
اور مجھے آسمان کو تکتے رہنا بہت پسند ہے کیونکہ میں جانتی ہوں جہاں میں دیکھ رہی ہوں
وہ بنا کہے میری ساری باتیں سن بھی رہا ہے اور مجھے ہمت سے بھی نواز رہا ہے
صرف اللہ سے دل لگاؤ، اللہ کی محبت میں زندگی بہت خوبصورت ہے
سنا ہے ناں آپ نے
اللہ نے ہم سے مخاطب ہوکر فرمایا کہ جو مجھ سے جیسا گمان رکھے گا مجھے ویسے ہی پائے گا
گمان کیا ہے یقین کی انتہا ، جہاں پر آکر آپ کو لگے کہ سب کچھ ختم ہو گیا وہیں آپ کا یہ نیک گمان ہو
نہیں اللہ ہے میرے ساتھ ، ہر لمحہ ہر قدم ہر جگہ ہر وقت ہر حال میں میرے ساتھ ہے۔ میرے ہر مسئلے کا حل اس کے پاس ہے۔
وہی مجھے ان مشکلوں سے نکالے گا۔
وہ آزما رہا ہے مگر ساتھ کبھی نہیں چھوڑتا۔ چاہیے جتنے بھی سخت حالات کیوں نہ ہوں
چاہے تم سے سب کچھ چھین لیا جائے۔ چاہیے تمھیں کوئی اپنا نظر آئے۔ تب بھی تمہارا یہ نیک گمان ہو
کہ اللہ میرے ساتھ ہے اور زندگی کے ہر موڑ پے
ہر سوچ میں ہر فیصلے میں اللہ رب العزت کو شامل کرنا ہے۔
آپ کا اللہ سے نیک گمان ہو گا تو اس کا نتیجہ بہترین ہوگا۔
وقتی تکلیف میں اگر خود کو شیطانی وسوسے کے حوالے کر دیا تو وہ آپ کو ادھر ادھر سے الجھا دے گا۔
آپ کو مایوس کرنے کی کوشش کرے گا مگر آپ نے اپنے نیک گمان کی ضرب سے ان وسوسوں اور ناامیدی کی زنجیر کو
توڑ دینا ہے اور یہ پکار اٹھنا ہے اللہ میرے ساتھ ہے
سن لو میری مشکلوں! میرا مشکل کشا میرے ساتھ ہے۔
تیری رحمتوں پہ ہے منحصر، میرے ہر عمل کی قبولیت
نہ مجھے سلیقہ التجا نہ مجھے شعورِ نماز ہے
اے تمام خزانوں کے مالک
سُنا ہے تیرے گھر کی زیارت پیسوں سے نہیں بلکہ قسمت سے ہوتی ہے میری بھی قسمت میں اس سال اپنے گھر کی زیارت لکھ دے ۔ آمین
دل کو کتنا پر سکون کر دیتی ہے یہ آیت! رو نہیں میں تمھارے ساتھ ہوں
سن بھی رہا ہوں اور دیکھ بھی رہا ہوں
یا اللّٰہ جو زندگی گزر گئی اس پر تیرا شکر ادا کرتی ہوں۔ جو زندگی باقی ہے اس پر تیری رحمت کی طلبگار ہوں
اور جو ابدی حیات ہے اس میں تیری مغفرت چاہتی ہوں۔ میرے تمام دینی اور دنیاوی معاملات میں آسانیاں عطا فرما دیں مالک۔
آمین یا رب العالمین
For More Quotes Visit The Website
Conclusion
In conclusion, millions of Muslims around the world rely heavily on Islamic quotes in Urdu as a source of inspiration and direction.
These Islamic quotations, which have their roots in the lessons of Islam, the Holy Quran, and the sayings of Prophet Muhammad (peace be upon him), provide great insight, solace, and guidance for overcoming the joys and trials of life.
Islamic quotes in Urdu are a source of hope and light for believers, whether they are looking for spiritual enlightenment, consolation during difficult times, or direction on leading moral lives.
Thanks for your time. If You like this post share it with your friends and family, Jazak Allah
want to read ??? Check Beautiful Islamic Quotes In Urdu With Images